سیکرٹری خارجہ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر پارک کیجون نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا و بحرالکاہل) عمران احمد صدیقی کی طرف سے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ بھی دیا گیا۔
(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفیر پارک کیجون کی کوششوں کو سراہا اور پاک کوریا تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عمران احمد صدیقی نے بھی سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جمہوریہ کوریا کے آنے والے سفیر پاک کوریا تعلقات کی مثبت رفتار کو آگے بڑھائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی کی ترقی پر فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا اظہار مسرت
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی.حکومت پاکستان کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ سید نوید احمد شیرازی جیسے فرض شناس افسران ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کے دورِ کمشنری میں گوجرانوالہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں نے مزید کہا کہ کمشنر کی گریڈ 21 میں ترقی پر وہ دلی خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لی اور ہر ممکن طریقے سے ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔