ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، آئی اے ای اے کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، ایران اپنے معاملات سفارتی ذریعے سے حل کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہاکہ ہم ایران سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایران اسرائیل کی جنگ میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کی انسپیکشن کا نظام متاثر ہوا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے۔
رافیل روسی کاکہنا تھا کہ ایران کے پاس مسئلے کا حل ہے ، ایران کو چاہیے کہ سفارتی ذریعے سے اپنے رابطے بحال کرکےدنیا میں اپنا کردار ادا کرے، جنگ کے دوران سخت الفاظ ضرور استعمال کیے گئے ہیں، لیکن ان سب کو بھول کر ایران سفارت خانے سے اپنا معاملات کو بہتر بنائے۔
دوسری جانب پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلی جنس کی رپورٹ میں واضح کہا گیا ہےکہ امریکی بمباری سے ایرانی ایٹمی پروگرام کا بنیادی ڈھانچہ تباہ نہیں ہوا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس رپورٹ سے متفق نہیں ہیں ، ٹرمپ نے دعویٰ کیاہےکہ ہم نے ایران ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا ہے، ایران دوبارہ یہ صلاحیت حاصل نہیں کرسکتا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر 13 جون کو شروع کی گئی جارحیت کے بعد امریکا اور اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر خوفناک حملے کیے، جس میں فردو، اصفہان اور نطنز ایٹمی پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا
ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، پاکستانی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو تحفطات سے آگاہ کیا تھا، ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔رانا مجاہد سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کو پہلے بھی بھارت میں کھیلنے پر تحفظات تھے اور اب بھی ہیں، اپنے کھلاڑیوں کی جان کا تحفظ سب سے اہم ہے، بھارتی حکومت نے سکیورٹی دینے کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی۔رانا مجاہد کا مزید کہنا تھاکہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلہ دیش کو شامل کرنے پرہمیں آگاہ نہیں کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی حکومت کے فیصلوں کا ماننے کی پابند ہے، ایشیا کپ کے بعد بھی پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔