بجٹ 2025-2026، وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 10 گنا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق وزیراعلی کے پی نے رواں مالی سال کے دوران صوابدیدی فنڈز میں 50 کروڑ خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال کے دوران وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈ کے لئے فقط 5 کروڑ مختص کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے صوابدیدی فنڈز میں دس گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق وزیراعلی کے پی نے رواں مالی سال کے دوران صوابدیدی فنڈز میں 50 کروڑ خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال کے دوران وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈ کے لئے فقط 5 کروڑ مختص کئے گئے تھے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعلی نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ اس مد میں تین کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفرح کی مد میں بھی 8 کروڑ 50 لاکھ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے تحائف اور تفریح کی مد میں وزیراعلی ہاوس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ لگایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑ زائد خرچ کیےجبکہ پانچ کروڑ مختص تھے، رواں مالی سال کے بجٹ میں سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں 20 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رواں مالی سال کے دوران ا ئندہ مالی سال کے صوابدیدی فنڈز میں دستاویز کے مطابق کے صوابدیدی وزیراعلی کے کروڑ مختص کی مد میں کروڑ خرچ کے بجٹ کے لئے
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یکم اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔