پینٹاگان کی رپورٹ نے ٹرمپ پر بجلی گرادی، امریکی صدر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
نیویارک(اوصاف نیوز)ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کے حوالے سے امریکہ سے بیانات میں ایک مرتبہ پھر تضاد سامنے آ گیا ہے ۔
لیک ہونبوالی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا، جس پر امریکی صدر جھنجھلا گئے اور انٹیلی جنس رپورٹ کا غصہ امریکی میڈیا پر نکال دیا، نام لے لے کر برا بھلا کہا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کا منہ کڑوا کردیا، پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعووں کا مزہ پھیکا کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور ایم ایس این بی سی کو کچرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا گیا، لیکن کچھ ذہنی بیمار امریکی پائلٹوں کو کامیابی کا کریڈٹ نہیں دینا چاہتے۔
امریکی وزیر دفاع بھی اپنے صدر کی حمایت میں سامنے آگئے، بولے انٹیلی جنس رپورٹ ابتدائی ہے، رپورٹ لیک کرنے والوں کے سیاسی مقاصد ہیں۔
جناح اسکوائر انٹرچینج سے متعلق ویڈیوز پرسی ڈی اے کا ردعمل آ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 15 اگست کو ملاقات کریں گے، جو امریکی ریاست الاسکا میں منعقد ہوگی۔
اس بات کا انکشاف صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کے ذریعے کیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد پیوٹن سے روبرو ملاقات کرنے والے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ اگر مشرقی یوکرین کے حوالے سے معاہدہ طے پا جائے تو روس جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہوگا، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ علاقوں کی واپسی اور کچھ میں تبدیلی کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔