اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے 'انتہائی نازک حالت' میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔
اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ الیامون میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت آئی ہے، جہاں آئے روز نوجوان فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
راولپنڈی: ضلع کچہری گیٹ کے ساتھ واقع 75 سالہ قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا
راولپنڈی کے ضلع کچہری انڈر پاس اور اوور ہیڈ برج میگا پروجیکٹ کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری گیٹ کے ساتھ موجود 75 سالہ قدیم مسجد کی شہادت شروع کردی گئی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مرکزی داخلہ گیٹ پر 100سالہ قدیم بورڈ و گیٹ بھی مسمار کردیا گیا۔
پروجیکٹ میں آنے والے امام مسجد گھر وکلا چیمبر مسمار کر دیے گئے، پراجیکٹ میں آنے والے 14 کھوکھے اور دکانیں بھی مسمار کردی گئی، پیٹرول پمپ سیل کرکے فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
صدر بار نے کہا کہ انتظامیہ وکلاء کو متبادل چیمبر جگہ و تعمیر کرکے دے گی، مسجد کی بھی از سر نو نئی تعمیر انتظامیہ کے زمہ ہوگی۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار منظر بشیر سیکرٹری ملک اسد نے کچہری جگہ سرنڈر کر دی۔
ضلع کچہری چوک میں ہیوی مشینری نے ڈرلنگ ورک شروع کر دیا، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی اراضی بھی خالی کرا لی گئی۔