Express News:
2025-11-11@17:07:44 GMT

اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت نے طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کا اوریجنل سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار اسود کی درخواست پر سماعت کی۔ اسود کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے رقم لیکر واپس نہیں کی۔

استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر عدالت نے

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن پر سیشن جج ناصرجاوید راناکی تعیناتی چیلنج کی۔اس پر جسٹس سرفراز نے کہا کہ 22 سال بعد معاملہ عدالت لانے سےآپ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اجازت نہیں دےس کتاکہ جب مرضی ہو درخواست دائرکردیں جب مرضی ہو نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹائم بارڈ کی بات الگ ہے، معاملہ اکتوبر 2025 میں میڈیا پر ہائی لائٹ ہوا، ایک چیز جو غیرقانونی ہے تو اسے ہائی لائٹ کیا، ریکارڈ موجود ہے، ناصر جاوید رانا سیشن جج سےمتعلق سپریم کورٹ کے واضح آرڈر ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے دلائل سن لیے، ہم اس پر آرڈر جاری کردیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست کےقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: جسٹس فاروق حیدر نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی سماعت سے معذرت کر لی
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر   سماعت آج  ہو گی
  • سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج
  • سندھ ہائیکورٹ، ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار، فریقین سے جواب طلب
  • لاہور ہائیکورٹ کا منشیات مجرمان کی عمر قید سزا میں معافی پر اظہار برہمی
  • سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا