سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان پر اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لئے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی۔اجلاس میں طے پایا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھائیجائیں گے۔ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے ۔ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ جلوسوں اور مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کےآئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ نے محرم سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی ۔ وزیرمملکت طلال چوہدری ، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام اجلاس میں شرکت تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیرے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،صرف انہی کے سامنے ہی جوابدہ ہوں، علی امین گنڈا پور میرے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،صرف انہی کے سامنے ہی جوابدہ ہوں، علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، جاوید ہاشمی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد خواجہ آصف کا کشمیر پر دوٹوک مؤقف: راج ناتھ کی موجودگی میں کشمیر کا معاملہ اٹھادیا چیئرمین نیب نے اسپیکر ایاز صادق کو سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے اسرائیل، ایران کشیدگی کے دوران پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، دونوں پھر ڈیٹ کر رہے ہیں؟
اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk)
ہانیہ سفید لباس اور چشمہ پہنے نظر آئیں اور خاص طور پر عاصم کے مشہور گانے "ترستی ہیں نگاہیں" پر جھومتی دکھائی دیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم ماضی میں ایک مقبول شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے، تاہم 2020 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔ بعد ازاں عاصم کی میرب علی سے منگنی اور پھر علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
View this post on InstagramA post shared by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk)
حال ہی میں ہانیہ اور عاصم اظہر کو ایک لانچ پارٹی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے دوبارہ جڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی۔ تاہم دونوں کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔