Daily Ausaf:
2025-08-12@03:08:45 GMT

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظورکرلیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئیں۔اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

  رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی چوری ہو گئی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی اسپین کے شہر بارسلونا میں چوری ہو گئی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقادر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے اسپین میں موجود تھے کہ اس دوران اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گئے۔ چوروں نے نہ صرف ان کی گھڑی چھینی بلکہ میزبان کی گھڑی بھی لے اڑے۔
گھڑی 13 سال پہلے لی تھی، اب قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے بتایا کہ یہ گھڑی انہوں نے 13 سال پہلے خریدی تھی، جب سونے کی قیمت خاصی کم تھی، اور آج اس کی قیمت تقریباً تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واردات کے وقت وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تھے اور گھڑی ان کے ہاتھ پر موجود تھی۔
ایسی چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں،— عبدالقادر گیلانی
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک زندگی ہے، دنیا باقی ہے؛ ایسی چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں۔
بیرونِ ملک پاکستانی شخصیات کے خلاف مہنگا ترین اسٹریٹ کرائم
یہ واقعہ بیرونِ ملک کسی پاکستانی عوامی شخصیت کے ساتھ پیش آنے والےمہنگے ترین اسٹریٹ کرائمز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر بیرونِ ملک سفر کے دوران سکیورٹی خدشات کو اجاگر کر دیا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  •   رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی چوری ہو گئی
  • ’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
  • اعتراضات کے باوجود "کینال شپ ریسٹورنٹ" منصوبہ منظور
  • نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع
  • پنجاب اسمبلی: بار بار مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی؛ بار بار مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ
  • ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ ایاب احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے مشیر مقرر
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
  • وزیر اعظم کی غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کے فیصلے کی مذمت
  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور