ایران حملے کو ناکام بناکر پیش کیا گیا؛ امریکی وزیر دفاع نیوز چینلز پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹنگ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے نیوز چینلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ امریکی نیوز چینلز ایران پر حملے سے متعلق بے سروپا سوالات اُٹھا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کسی بھی چینل کا نام لیے بغیر جذباتی انداز میں کہا کہ دراصل تنقید کرنے والے چینلز کو صدر ٹرمپ کی کامیابی ہضم نہیں ہورہے ہیں اور یہ چینلز گھما پھرا کر رپورٹنگ کرکے لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیث نے کافی جذباتی انداز میں میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ میڈیا کے صدر کے دعوؤں پر شواہد کا مطالبہ کرکے ان کی کامیابیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ کچھ میڈیا نے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے 2035 تک دفاعی بجٹ کو 5 فیصد تک بڑھانے کے عزم کی مناسب کوریج نہیں کی حالانکہ یہ خبر عالمی سطح پر نمایاں طور پر نشر ہوئی تھی۔
وزیر دفاع نے نیوز چینلز کو خبردار کیا کہ ان حالات میں صدر ٹرمپ اور ان کی کارکردگی پر بے جا تنقید کرکے آپ دراصل امریکی فوج کے آپریشن کو کمتر بنا رہے ہیں۔
پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے انتہائی پچیدہ اور مشکل آپریشن میں ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا اور اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جس کا اعتراف اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے بھی کیا۔
امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عالمی نیوککلیئے ایجنسی کے سربراہ نے بھی اقرار کیا کہ ایرانی جوہری مراکز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے ای سی آئی اے کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو پہنچنے والا شدید نقصان کی مرمت اور بحالی میں برسوں لگ جائیں گے۔
امریکی وزیر دفاع نے ایران کے ایٹمی تنصیبات کے سربراہ کے اُس بیان کو بھی داہریا جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ ایران نے بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی وزیر دفاع وزیر دفاع نے نیوز چینلز کہا کہ
پڑھیں:
استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔