2025-08-11@03:57:31 GMT
تلاش کی گنتی: 11522

«نیوز چینلز»:

    اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وزیراعلی پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ماڈل ٹان، مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ن) میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے حمزہ شہباز کو اسلام آباد میں اپنے چیمبر کے دورے اور صوبہ بلوچستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاملات کی بہتری کے لیے جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے، اور سابق وزیراعلی پنجاب نے بھی اپنے دورِ حکومت میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔  سیدال خان نے اس امید کا اظہار کیا  حمزہ شہباز بلوچستان کا دورہ کر کے وہاں کے...
    ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین کا معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ...
    چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا اب بھارت کو مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں...
    کے پی وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے،...
    سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، ڈی ایم ای ایم سی آئی کے اشتراک سے آج اسلام آباد میں ایک شاندار سائیکلنگ مقابلہ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور صاف و سرسبز دارالحکومت کے وژن کو فروغ دینا تھا۔ اس مقابلے میں پیشہ ور سائیکلسٹس، شوقیہ سائیکل سواروں اور ہر عمر کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جو سائیکلنگ کو بطور کھیل، تفریح اور ماحول دوست سفری ذریعہ اپنانے میں بڑھتی عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔چیئرمین...
    چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔چینی تھنک ٹینک ”چارہار انسٹیٹیوٹ“ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ”بے بنیاد“ ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی کے اوائل میں ”آپریشن سندور“ کے دوران پاکستان کے پانچ جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعوے میں نہ کوئی...
    INCHEON: قومی تیر اندازوں صنوبر امین اور اریب حسین نے ایشین چیلنج آرچری چمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور اور برانز میڈلز حاصل کر لیے جو ایشیا کی سطح پر تیر اندازی میں پاکستان کے لیے اولین میڈلز ہیں۔ ورلڈآرچری ایشیا جوائنٹ ٹریننگ کے زیر اہتمام کوریا کے شہر انچیون میں منعقدہ ڈبلیو اے اے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان کے  تیر اندازو ں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی جونیئر گولڈ میڈلسٹ صنوبر امین نے ویمنز ٹیم ایونٹ میں سلور جبکہ اریب حسین صدیقی نے مینز ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔ چیمپئن شپ میں ایشیا کے 17 ممالک کے 80 سے زائد تیرانداز شریک ہوئے، قومی تیراندازوں...
    چینی تھنک ٹینک “چارہار انسٹیٹیوٹ” کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا دعویٰ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے مئی 2022 کے اوائل میں “آپریشن سندور” کے دوران بھارت کے 5 پاکستانی جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے اس دعوے کو “بے بنیاد” اور “مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے۔ ثبوت کی عدم موجودگی پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی حکام نے طیاروں...
    چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری ورلڈ گیمز اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی محمد آصف نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دے دی۔ محمد آصف نے بیسٹ آف تھری سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے پہلا فریم 79-50 اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔ اب محمد آصف کل اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر وداو کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ ورلڈ گیمز میں مینز اسنوکر کے مجموعی طور پر 12 کھلاڑی چار گروپس میں تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر گروپ سے 2 بہترین کھلاڑی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔...
    کراچی: عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کی اخری امید  محمد اصف نے اپنا پہلا میچ باسانی جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف میزبان کھلاڑی  لیانگ زیو لونگ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ عالمی چیمپئن نے پہلا فریم 50-79 اور دوسرا فریم 24-77 سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔  ٹورنامنٹ میں شریک 9 ممالک کے 12 کھلاڑیوں کو 4 مختلف  گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔  راؤنڈ میچز کے بعد ہر گروپ سے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
    چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکام نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز کے ذریعے اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتنوں کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص پانی جمع کرنے والے برتن کو نہیں ہٹاتا، تو اُسے 10,000 یوآن (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کو...
    چینی تھنک ٹینک نے پاکستان سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے اوائل میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد...
      بیجنگ () جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روز شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے–حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔ رپورٹ میں “سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور اہمیت کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے،نیز اس تصور کی نظریاتی جدت طرازی، چین میں اس پر عمل درآمد اور اس کی...
      بیجنگ : اس سال ننیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور پلان کے نفاذ کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چھونگ چھینگ شہر کے کسٹمز نے اطلاع دی ہے کہ اگست 2019 میں اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے، نئے کوریڈور سے وابستہ تیرہ صوبائی یونٹس اور دو شہروں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 4.06 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے سات مہینوں میں، کوریڈور کے ذریعے وابستہ علاقوں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 542.68 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہے، جو کہ اس مدت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں نیو انٹرنیشنل...
     (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔  ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔   انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  علی امین نے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے، مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے، 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی...
    چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
      بیجنگ () چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں  کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ  میں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں  پر جون کی  0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں  0.4 فیصد کا  اضافہ   ہوا  جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد  کا اضافہ دیکھنے میں آیا،...
    اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرزمینِ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں محبت، امن، برداشت اور روحانی مزاحمت کی ایک لازوال علامت قرار دیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین  نے اپنے پیغام میں کہا شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے، جو انسانیت کے ضمیر سے ہمکلام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا شاہ لطیف کا پیغام زخموں پر مرہم رکھنے کی دعوت ہے۔انہوںنے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شاہ لطیف کے اس وژن سے رہنمائی لی ہے جو ایک جامع...
    ریاستوں کے مفادات کا معاملہ ہے، بین الاقوامی تعلقات کا محور تجارت ہے، اس پیمانے میں ہر ریاست ایک معاشی اکائی ہے۔ چیزیں تیارکرو اور انھیں دنیا میں بیچو۔ ملک جتنا ترقی یافتہ ہوگا، اتنی ہی ان کو اپنی برآمدات میں وسعت ہوگی اور انھیں ممالک کا سکہ دنیا میں کارآمد ہوگا۔ یہ تو تھیں ان تعلقات کی  academics باتیں، لیکن یہ تعلقات بہت پیچیدہ نوعیت کے ہیں اور وہ بھی اس دور میں جب دنیا ایک جدید دور میں داخل ہونے جا رہی ہے یا پھرکسی حادثے کا شکار بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلی۔ آٹھ ارب لوگ اس دنیا میں آباد ہیں اور لگ بھگ ایک لاکھ چودہ ہزار ارب ڈالر اس دنیا کے تمام ممالک...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم  نواز کمپرومائز نہیں کریں گی اور بیوروکریسی میں جوبھی بدعنوانی میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ چینی بحران میں اپنی حکومت کو قصوروارقرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرا م سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنے ایجنڈے پر کمپرومائز نہیں کریں گے، شریف فیملی نے کبھی  کمپرومائز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں جو ہوا اس پر چیف ایگزیکٹو کو نوٹس لینا چاہیے، سیالکوٹ کا بیورو  کریٹ ہو یا شیخوپورہ کا جو بھی...
    سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔  
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 اگست 2025ء ) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران حکومت کے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے پیدا ہوا،چینی کی قیمت 80روپے تک بڑھ گئی ہے، عوام سے یومیہ ڈیڑھ ارب روپے نکل کرشوگرملز مالکان کی جیبوں میں جارہا ہے، ملز مالکان کی اکثریت سیاستدانوں کی ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاملات کا کیا دھرا ان حکومتوں کا ہی ہے۔ اب چینی اسکینڈل سامنے ہے، حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی اور جس سے سپلائی کم ہوئی اور طلب بڑھ گئی۔ اب چینی امپورٹ کرنے کی بات ہورہی ہے،...
    عرس کے موقع پر پیغام میں چیئرمین پی پی نے پوری قوم بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تعلیمات کا ازسرِ نو مطالعہ کریں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، شاہ لطیف کے کلام کی سروں میں امن اور ترقی کا خاکہ چھپا ہے، آئیے ان کی آواز سنیں، سیکھیں اور محبت سے قیادت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرزمینِ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں محبت، امن، برداشت اور روحانی مزاحمت کی ایک لازوال علامت قرار دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس...
    راولپنڈی میں ایک پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کے نتیجے میں لڑکی اور بچی زخمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایوب پارک کے قریب پرائیوٹ پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کیبل ٹوٹنے سے ایک لڑکی اور ایک بچی زخمی ہوئی، دونوں زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
    چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں سی ڈی اے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے رفتار کو مزید تیز کرنے اور بروقت مکمل کرنے کے کے علاوہ سی ڈی اے کی فائر، ریسکیو ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر سروسز کو مزید بہتر اور مو ثر بنانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر...
      بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے پاکستان کو چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کرنے پر جواب دیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین اپنے سازوسامان کی ترقی کی کامیابیوں کو پاکستان سمیت دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے کے لیے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے۔ چینی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کا مقصد کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے اور وہ بین الاقوامی اور...
    چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز  WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز بیجنگ () پانچ روزہ 2025 عالمی روبوٹ کانفرنس بیجنگ میں شروع ہو ئی ۔  جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اندرون و بیرون ملک کی 200 سے زائد ٹاپ روبوٹ کمپنیاں اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے ہیومنائڈ  روبوٹ کمپنیوں کی تعداد   دنیا بھر میں اسی طرح کی  نمائشوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔   چینی اور دیگر ممالک کے  400 سے زائد  سرکردہ سائنسدان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، اکیڈمیشنز   اور  صنعت کار   اس کانفرنس کے دوران  روبوٹکس کے شعبے میں صنعتی رجحانات، ایپلی کیشنز اور جدت طرازی کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کریں...
    مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار نظر آتا ہے۔امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا لیکن اس دوران چینی فوجی، بھارتی سرحد پر ان کی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں الجھ گئی، اس واقعے سے نہ صرف نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں بھارتی فوج کو سخت سردی والے علاقے میں جنگی حالت میں تیار رکھنا...
    تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے سےفلپائن صرف خود آگ کے گڑھے میں گر جائے گا ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں فلپائن کے رہنما نے اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان محاذ آرائی ہوتی ہے تو فلپائن اس معاملے سے باہر نہیں رہ سکتا۔ اس طرح کا بیان فلپائن کی جانب سے “ون چائنا پالیسی پر عمل کرنے” کے عزم کی خلاف ورزی ہے اور لامحالہ چین فلپائن تعلقات کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ 9 جون 1975 کو چین اور فلپائن نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق  مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جس میں فلپائن...
    بیجنگ :  آندرے اوکونکوف 1969 میں ماسکو  میں پیدا ہوئے تھے۔ 2006 میں ، 37 سالہ اوکونکوف نے فیلڈز میڈل جیتا ، جسے “ریاضی کے شعبے  میں نوبل انعام” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں  اوکنکوف   چینی تعلیمی برادری کے ساتھ  قریبی تبادلوں میں رہے اور انہوں نے مسلسل تین سال تک بنیادی سائنس پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک اہم مہمان کے طور پر  شرکت کی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایک غیر ملکی ماہر تعلیم کی حیثیت سے ،اوکونکوف نے چائنا میڈیا گرو پ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ  چین بلاشبہ ریاضی کا مستقبل ہے۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین میں ریاضی کی ایک طویل روایت ہے اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ چیئرمین نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اُرمچی(شِنہوا)چین کا ایک تحقیقی ادارہ وسطی ایشیا کے خشک علاقوں کے لئے پودوں کی مختلف اقسام کا ایک کثیر لسانی ڈیٹا بیس بنانے جا رہا ہے۔ جس کا مقصد اس اہم ماحولیاتی علاقے میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں موجود کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ منصوبہ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی (ایکس آئی ای جی) کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے بڑے تحقیقی اداروں کے...
     پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ کم ترین سطح 141440 رہی۔کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہو گئی۔
    اسلام آباد: چیئرمن کمیشن برائے جبری گمشدگیاں جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10ہزار607 کیسز موصول ہوئے اور 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹا دیے۔ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں۔ کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا۔ چیئرمین کی جانب سے وفاقی حکومت کو...
    ویب ڈیسک :پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔ 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ کم ترین سطح 141440 رہی۔  کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہو گئی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
    اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یعنی ایف اے او کے مطابق جولائی میں دنیا بھر میں غذائی اجناس کی قیمتیں 2 سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سبزیوں کے تیل میں نمایاں اضافہ اور گوشت کی قیمتوں کا ریکارڈ سطح تک جانا، اناج، ڈیری اور چینی کی قیمتوں میں کمی پر بھاری پڑ گیا۔ ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس، جو عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جولائی میں اوسطاً 130.1 پوائنٹس رہا، جو جون کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ یہ فروری 2023 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے، اگرچہ یہ مارچ 2022 کی بلند ترین سطح سے 18.8 فیصد کم ہے، جب روس کے...
    الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ائی کے نااہل رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین...
    اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر خطرناک اقدامات بند کرے۔ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے۔ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا صحیح طریقہ فوری جنگ بندی ہے اور غزہ میں تنازع کے مکمل حل کی کلید ہی جنگ بندی میں ہے۔ چین غزہ میں جنگ کو جلداز جلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے، دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے اور بالآخر مسئلہ فلسطین کے جامع،...
    ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے...
      چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔ یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں...
    اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔  جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر عبدالرحمٰن کانجو، سائرہ افضل تارڑ، احمد خان بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئےسابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ وزیر ِاعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔اعلامیے میں کہا گیا...
    کراچی: حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج 2026 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں ہفتہ 9 اگست 2025 کو  صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔ قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یو نائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک،...
    سٹی 42:  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن مخدوم سید احسان قادر گیلانی کی نمازِ جنازہ مرکزی عید گاہ بستی لاڑ میں ادا  کردی گئی  سیدبلال گیلانی،موسی گیلانی ،فیاض گیلانی،ریاض گیلانی ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات تھیں ، مرکزی عید گاہ میں نماز جنازہ، ہزاروں افراد  نے شرکت کی  مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی گئی ، مخدوم سید احسان قادر کی نمازجنازہ انکے بھائی اعجاز قادر نے پڑھائی 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
    عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، چیمبر واپس لے لیا
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفراقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں سی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس...
    سٹی 42ـ بستی ملوک میں  روحانیت، شرافت اور خدمتِ خلق کی پہچان،چئیرمین سینٹ سیدیوسف رضاگیلانی کے کزن مخدوم سید احسان قادر گیلانی انتقال کرگئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن مخدوم سید احسان قادر گیلانی انتقال کرگئے، ان کی نمازِ جنازہ مرکزی عید گاہ بستی لاڑ چھے بجے  ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں چئیرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کی آمد متوقع ہے۔ سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر نے  اظہار افسوس کیا ہے  صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس؛کالجز ،ہسپتالوں اور عدالتوں کی سولرائزیشن کے فنڈز منظور
    پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )بھارت اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تعلقات میں تناﺅ بڑھ رہا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی مسلسل دباﺅ بڑھانے کی پالیسی سے دہلی چین کے قریب جاسکتا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے نے بیجنگ میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہوانگ ہوا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف حملہ دور اندیشی نہیں ہے اس سے صرف انڈیا کو ہی نقصان نہیں ہو گا بلکہ امریکہ کو زیادہ نقصان ہو گا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی انڈیا کی تیئں غلط سمت میں جا رہی ہے.(جاری ہے) پروفیسرہوانگ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انڈیا چین کے قریب آسکتا ہے ہوانگ ایک ایسا مستقبل...
    ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں مورخون اور گرچہ کے مقامات پر شاہراہ قراقرم کو شدید نقصان پہنچا، سڑک بند ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔مورخون کے مقام پر شاہراہ قراقرم دریائی کٹاؤ کے باعث مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیاہے۔شاہراہ قراقرم پر ہر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عمر ایوب سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا.(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا منتخب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن...
    —فائل فوٹو ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190روپے فی کلو تک برقرار ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کراچی، پشاور، بہاولپور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خرید نے پر مجبور ہیں۔ چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ملک میں چینی...
    ---فائل فوٹو  وفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے...
    چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں ایک معلق پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔  سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، حادثے کے بعد سیاحتی مقام کو بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل ایک طرف جھکا ہوا ہے، اس کے ہینڈ ریلز نیچے لٹک رہے ہیں اور پل کا ایک حصہ دریا کے اوپر سے گزر رہا ہے۔ متاثرہ علاقہ "شیاتا" (Xiata) کہلاتا ہے، جو 65 مربع کلومیٹر پر مشتمل ایک خوبصورت وادی، پہاڑی راستے، دریا اور قدیم آثار کے لیے مشہور ہے۔ چین کی مرکزی حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور زخمیوں کے...
    بیجنگ :حالیہ دنوں ، چین میں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کی عکاسی کرنے والی متعدد فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اس حوالے سے چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے 8 اگست کو کہا کہ خون سے سیکھے گئے سبق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، تاریخ کے المیے دہرائے نہیں جا سکتے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ “ڈیڈ ٹو رائٹ” اور “دونگ چی ریسکیو” جیسی فلمیں دنیا کو جاپانی فوج کی انسانیت سوز بربریت اور چینی و عالمی عوام کی فاشزم کے خلاف بہادرانہ مزاحمت سے آگاہ کرتی ہیں۔ ٹھوس ثبوتوں کے سامنے جنگی تاریخ کو مسخ کرنے یا جارحیت کو خوبصورت بنانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ خون کے سبق کو یاد رکھنا ہوگا، تاریخی سانحوں کی...
    گلگت: بالائی ہنزہ میں دریا کے کٹاؤ سے شاہراہِ قراقرم کا بڑا حصہ دریا برد ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت کے باعث گلیشیائی پگھلاؤ کا عمل تیز ہونے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، ہنزہ کا علاقہ مورخون میں دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قرارقرم کا ایک حصہ بہنے سے شاہراہ بند ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ کی بحالی کی ہدایت کر دی ہے اور متعلقہ ادارے مورخون میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی...
    فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی عدالت نےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان قمر شہزاد، محمد ذیشان اور زبیر اصغر کو فی کس 5 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کی تفتیش سب انسپیکٹرصدام حسین نے کی جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل گیان پرکاش نے کی۔ دوران تفتیش ملزمان سے 10 لاکھ روپے، 20 ہزار 700 امریکی ڈالر اورایک لاکھ 47 ہزارسعودی ریال بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں عدالت نے سرکار کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: یہ فیصلہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی روک تھام اور مالی بدعنوانی...
    اویس کیانی : وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کر دی،جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کمیشن کے چیئرمین تعینات ،کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں کے متعلق 10،607کیسز موصول ہوئے، 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے82 فیصدکیسز نمٹا دئیے۔ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے، 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں، کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل چیئرمین کی جانب سے وفاقی حکومت کو مالی معاونت...
    عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،چیمبر بھی خالی کروا لیا گیا ،، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔ CamScanner 08-08-2025 12.38 علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت...
     پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مقامی حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور کر لیا، بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ اب بل اسمبلی سے منظور ہو گا، حکومت پنجاب اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا، بل کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔چیئرمین کمیٹی کے مطابق یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم ہو جائے گا، ایک یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہوں گے، منتخب ہونے والے ممبرز کو ایک ماہ میں...
    بیجنگ: چین نے اپنا پہلا چاند پر اترنے والا مشن ’’لانیوے‘‘ کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے۔ یہ تجربہ ہیبئی صوبے میں ایک ایسے مقام پر کیا گیا جو چاند کی سطح جیسا بنایا گیا تھا۔ یہاں خاص قسم کی مٹی، پتھروں اور گڑھوں کے ذریعے چاند کے ماحول کی نقل تیار کی گئی۔ چائنا مینڈ اسپیس (CMS) کے مطابق، یہ ٹیسٹ بہت پیچیدہ تھا اور اس میں لینڈر کے چڑھنے اور اترنے کے تمام مراحل کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اسے انسان بردار چاند مشن کی تیاری کا ایک "اہم سنگ میل" قرار دیا گیا ہے۔ ’’لانیوے‘‘ کا مطلب چینی زبان میں "چاند کو گلے لگانا" ہے۔ یہ لینڈر نہ صرف خلا بازوں کو چاند کی سطح پر لے جائے...
    لاہور میں چینی کا بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پرچون دکاندار چینی فروخت کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاھور میں چینی کا بحران بڑھ رھا ھے پرچون دکاندار چینی نہیں بیچ رھے ، ضلعی انتظامیہ کے میجسٹریٹ بسا اوقات بغیر خریداری دکانداروں کے خلاف چالان کاٹ رھے ھیں دکانداروں کا موقف ھے کہ 190 روپے خرید کر 173 پر بیچنا ممکن نہیں چنانچہ انہوں نے چینی رکھنا بند کر دیا ھے شوگر مافیا کو… — Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August...
    لاہور: پنجاب حکومت دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے، اس سلسلے میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور کروا لیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول کے مطابق ہم نے بل منظور کر لیا  ہے اور اب اسمبلی سے منظور ہو گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔ بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا، نئی حلقہ بندیاں ہوں گی،  جن میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کے مطابق یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم، ایک یونین کونسل سے...
    پاکستانی سفیر کی پاک-چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز لان ژو(شِنہوا) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے دورہ لان ژو کے دوران کہا ہے کہ میں 17 سال بعد پہلی بار لان ژو آیا ہوں، شہر میں بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جو تقریباً ناقابل شناخت ہیں اور یہ تمام تبدیلیاں مثبت ہیں۔ ہاشمی نے کہا کہ گانسو اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات موجود ہیں اور گانسو کی فنی تعلیم، زراعت و مویشی پالنے، پیٹروکیمیکل، معدنیات اور نئی توانائی کے شعبہ جات میں مہارت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے مطابقت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد ان اہم شعبوں میں...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب ایمبیسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسٹریٹجک خودمختاری اب پریشان خیالی میں بدل چکی ہے اور وہ اس گھبراہٹ میں کسی پناہ کی تلاش میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا اعتراف: اسرائیلی اسلحہ دیکر ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کی مدد کی وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے خطوط بدل رہے ہیں اور بھارت کو نہیں معلوم کہ اس کا نیا کردار کیا ہو گا جبکہ امریکی صدر بھارت کو زیر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسے مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ ایمبیسیڈر مسعود خان نے کہا کہ ہمیں بھارت کی...
    اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چین میں پیش...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی...
    چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیئرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ اینڈ نارکوٹکس راجہ خرم شہزاد نواز سمیت رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے قنزعہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے والے بزدلانہ آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں جن کا صفایا ناگزیر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو اور فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں...
    —فائل فوٹو پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے اگست میں انعقاد کےلیے تیاریاں جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کریں گے، مذاکرات کےلیے چینی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ چینی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سالانہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، سالانہ تزویراتی مذاکرات میں فریقین دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے پاک، چین اعلیٰ سطح مذاکرات، زرعی شعبے میں بڑی پیشرفت کی اُمید سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اسٹریٹجک، اقتصادی، سیاسی، دفاعی، سلامتی سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے، تجارت، سرمایہ کاری،...
    اسلام آباد: معرکہ حق اور بنیان مرصوص سے جڑے حقائق اور مستند تفصیلات پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ (The war that changed everything) کی رونمائی کی 11 اگست کو ہوگی جس کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے حقائق پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی، اس کتاب کو نامور صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی اسکالر احمد حسن العربی نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی سے متعلق تہلکہ خیزانکشافات شامل ہیں، کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تاریخی پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ دی وار دیٹ چینجڈ ایوری...
    پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور موثر قراردیتے ہوئے کہا...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ حکومت کی جانب...
    وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کے ریٹ کا سائز معیار کے مطابق نہیں ملا ہے، اور ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ ٹن باریک چھوٹی چینی کے لیے 539 اور 567...
    بیجنگ:ایس اینڈ پی انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگز نے ایک رپورٹ جاری کی اور چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ “اے پلس ” اور “استحکام” کے آؤٹ لک کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ چین کی معاشی نمو میں لچک اور قرضوں کے انتظام میں کامیابیوں کو انتہائی تسلیم کرتی ہے، جو چین کی معیشت کے روشن مستقبل پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کے اہم اقتصادی اشاریے توقع سے بہتر ہیں اورمعیشت نے مضبوط قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.3 فیصد تک پہنچ گئی،...
    وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان 4 ستمبر کو بیجنگ میں ایک اہم بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کریں گے۔ حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہ منصوبے فراہم کریں جو چین میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں، وزیراعظم شہباز شریف خود ان منصوبوں کا جائزہ بریفنگ سیشن میں لیں گے، جس کے لیے چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کی نوعیت، اسکوپ اور سرمایہ کاری...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا۔   جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیسز ختم...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کمیٹی 1540 کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ یہ کمیٹی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ذمہ دار ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری عدم پھیلاؤ کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  پرامن استعمال کے حق کی مضبوطی سے حفاظت کرے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کے فوائد سے استفادہ کرنا تمام ممالک کا جائز حق ہے۔ عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے دوران، بین الاقوامی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر...
    بیجنگ : جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 25.7 ٹریلین یوآن رہی،جس میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور شرح نمو سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ ان میں آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 9.4 فیصد، 3.9 فیصد، 17.2 فیصد اور 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔غیر ملکی تجارت میں اختراعات اور ماحول دوست اشیاء کے تناسب میں اضافہ رہا ہے ۔ پہلے سات ماہ میں ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 5.1 ٹریلین...
    بیجنگ : 15 اگست 2005 کو جب شی جن پھنگ نے صوبہ ژی جیانگ کے یو چھون گاؤں کا دورہ کیا تو انہوں نے پہلی بار “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران ، یہ تصور ماحولیاتی تہذیب کے بیج کی طرح چین کی سرزمین پر جڑ پکڑ چکا ہے اور ابھرا ہے ، جس نے معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے مابین ہم آہنگی کا ایک نیا راستہ تخلیق کیا ہے۔ یو چھون میں “پہاڑوں پر کان کنی ” سے لے کر “ماحولیاتی ترقی” میں تبدیلی کا یہ سفر نہ صرف چین کی سبز ترقی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، بلکہ چین کی سبز ترقی کی گہری دانش...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں۔ پارٹی ارکان نے بھاری مالی پیشکشیں رد کرکے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان پر 50 سے زیادہ مقدمات ہیں، وہ پہلے ہی بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کے سامنے ایک طرف وزارتیں، کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور مقدمات ختم کرنے کی پیشکشیں تھیں، جب کہ دوسری طرف مقدمات اور مصیبتیں، اس کے باوجود ہمارے ارکان نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید...
    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے۔  سرکاری ذرائع کے مطابق مودی 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چینی شہر تیانجن جائیں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ٹیکس عائد کر دیے ہیں اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید سزا کی دھمکی بھی دی ہے۔ مودی کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا جو جون 2018 کے بعد...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کا ریٹ معیار کے مطابق نہیں ملا، جس کی وجہ سے ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہوسکی، حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ایک...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ملک میں چینی کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی، حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاہدیکے باعث چینی ذخیرہ کی گئی۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت اور شوگرملز مالکان کے درمیاں چینی کی قیمت کا فارمولا طے پایا تھا معاہدے کے تحت جولائی کیلئے چینی کی ایکس ملز قیمت ایک 165 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔ ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں دو روپے فی کلو اضافے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت اگلے تین ماہ میں چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے فی کلو تک ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں طے شدہ اضافے کے پیش...