ایس سی او اجلاس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔
اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔
ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر بھی موجود تھا، جس پر نو میں سے آٹھ ممالک متفق تھے، تاہم بھارت نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارت کی تنہائی واضح ہو گئی ہے، اور پاکستان کے مؤقف کو کئی ممالک کی جانب سے حمایت ملی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع کے بعد
پڑھیں:
جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سیشن کے ہائی لیول ویک کے سائیڈ لائن میں G77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن اور نسل کشی میں ملوث ہے، قطری امیر کا جنرل اسمبلی سے خطاب
دفتر ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس موقعے پر انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لیے اہم امور پر گروپ کی یکجہتی کو سراہا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اندر اور عالمی سطح پر بھی جنوبی ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور فروغ میں ایک پائیدار شراکت دار بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ سائیڈ لائن میٹنگ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار