راولپنڈی: کہوٹہ میں پولیس کانسٹیبل نے گولی مار کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—علامتی تصویر
راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں پولیس کانسٹیبل نےخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ بالا پولیس اہلکار کا کچھ دن سے ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا علاج و معالجہ جاری تھا۔
خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ احسان گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 35 سالہ رخسار ولد عبدالرحمٰن اور وسیم ولد سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔
جبکہ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
پیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا گلشن حدید میں فائرنگ سے 26 سالہ شوکت زخمی ہوگیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ خود سے اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔