data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کبھی نواز شریف کے سیاسی خاتمے کے دعوے کرتے تھے، آج خود منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ علیمہ خان کی جانب سے بانی تحریک انصاف کے مائنس ہونے کے اعتراف کو انہوں نے تاریخی موڑ قرار دیا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران جذباتی انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی بجٹ پیش کیا گیا ہے، جس میں ایک پیسہ نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی، نہ کہ عوام پر بوجھ ڈالا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5,335 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری، تین دہائیوں سے لٹکے قرض کی مکمل ادائیگی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کا آغاز، یہ سب کسی معجزے سے کم نہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور کابینہ کے رفقاء کو بجٹ کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جبکہ معدنیات کے شعبے میں 30 ارب روپے کی بچت ممکن بنائی گئی۔ جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی گئی جہاں گرین بس سروس، صاف پانی، اور لیپ ٹاپ اسکیم جیسے منصوبوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ضلع اور تحصیل کو لاہور جیسی سہولیات دینا چاہتے ہیں۔ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے تحت بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور گھر گھر ادویات کی ترسیل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف کامیاب حکمت عملی پر مبارکباد دی اور کہا کہ دشمن کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان نے جرات مندانہ دفاع کیا۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی اپنی جماعت تسلیم کر چکی ہے کہ وہ سیاست سے باہر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”جو کل نواز شریف کے سیاسی مائنس کی بات کرتے تھے، آج خود عوامی عدالت میں مسترد ہو چکے ہیں۔“

خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی مخالف جماعت سے نہیں، بلکہ اپنے قائدین کی کارکردگی کے معیار سے ہے۔ اپوزیشن کا بھی انہوں نے طنزیہ شکریہ ادا   کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ ہوتے تو شاید ہم یہاں تک نہ پہنچتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مائنس ہو انہوں نے

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف