اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جولائی میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صدارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر ملاقات کے دوران سے ملاقات
پڑھیں:
کراچی: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق
ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کی اندھا دھن فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کپڑے کے کاروبار کرنے والے مہر علی نامی شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مہر علی نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ جس پر ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس کی دوران گولی ہوٹل پر بیٹھے ہوئے شہری جان شیر کو جا لگی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کروانے کے بعد ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے والے شہری مہر علی کو حراست میں لیکر اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے مطابق مقتول کس کے اسلحے سے چلنے والی گولی کا نشانہ بن کے جاں بحق ہوا تفتیش کی جارہی ہے۔