وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات؛ خطے میں قیام امن کیلیے پاکستانی کوششوں کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سےاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر ایران اسرائیل جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت، مؤثر کردار اور مخلصانہ کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کیا، وہ قابل تحسین ہے اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے امریکی صدر کے زبردست اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں رہا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو امن کو فروغ دے۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی ملاقات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم اور قابل اعتماد دوست ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کئی مسلمان ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
خبر رساں ادارے 'انڈپنڈنٹ اردو، کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سمیت کئی مسلمان ملکوں کے سربراہوں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔ان ملکوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، انڈونیشیا اور دیگر شامل ہیں ۔
اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں مسلمان ممالک کے ’منتخب‘ رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ دونوں فریقین علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ شہباز شریف کسی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
اللہ کا شکر ہے آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا
کیرولائن لیویٹ نے پیر کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’امریکی صدر قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ساتھ ایک کثیر الجہتی اجلاس بھی کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم پیر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے جو کہ مشرق وسطیٰ، یوکرین میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جنوبی ایشیا کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان 23 سے 29 ستمبر تک ہو رہا ہے۔پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اسی دن انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی خطاب متوقع ہے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ’بین الاقوامی برادری سے اپیل کریں گے کہ طویل قبضے اور حقِ خود ارادیت سے محرومی کی صورت حال کو حل کیا جائے۔
سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی برادری کی توجہ غزہ کے سنگین بحران کی جانب مبذول کرائیں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام پر زور دیں گے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق وہ ’وہ خطے کی سکیورٹی کی صورت حال پر پاکستان کے نقطۂ نظر کو بھی اجاگر کریں گے، نیز دیگر بین الاقوامی مسائل پر بات کریں گے، جن میں ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی شامل ہیں۔
مزید :