عاصم منیر کی قیادت میں ملک محفوظ‘ ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور دفاعی اداروں کی مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ ترقی کے سفر پر بھی گامزن ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم وڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاک سعودی دفاعی معاہدے کو وفاقی حکومت کی ایک بڑی سفارتی اور تزویراتی کامیابی قرار دیا گیا۔ وزراء اور اعلیٰ حکام نے اس معاہدے کو پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور وقار کی علامت قرار دیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک کے مفادات کے تحفظ اور عالمی سطح پر مثبت امیج کے فروغ کیلیے تمام ادارے مزید لگن اور جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان امن اور انصاف کے اعلیٰ اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی رکھتا ہے، فلسطین اور کشمیر کے عوام کو حق دیے بغیر دنیا میں امن خواب رہے گا، غربت، ناانصافی اور عدم برداشت ختم کیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ پائیدار امن کے قیام کیلیے اجتماعی کردار ادا کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932