data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس :قطر ایئرویز نے ایک مرتبہ پھر دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئرلائن ایوارڈز 2025 میں قطر کا قومی فضائی ادارہ نہ صرف ورلڈز بیسٹ ایئرلائن قرار پایا بلکہ  بیسٹ بزنس کلاس، بیسٹ بزنس کلاس لاؤنج  اور بیسٹ ایئرلائن ان مڈل ایسٹ  کے اعزازات بھی اپنے نام کیے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کےمطابق قطر ایئرویز گروپ کے سی ای او بدر محمد المیر نے فتح پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ایک انعام نہیں بلکہ اس جذبے، باریکی اور مقصد کی علامت ہے جو ہمیں ممتاز بناتے ہیں، ہم ہر سطح پر اپنے مسافروں کو اعلیٰ ترین سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

باقی فہرست میں کون رہا آگے؟

ورلڈ ٹاپ 20 ایئرلائنز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ایئرلائن رہی، جسے “ورلڈز بیسٹ کیبن کرو،بیسٹ فرسٹ کلاس اور بیسٹ ایئرلائن ان ایشیا کا اعزاز بھی ملا، تیسرا نمبر کیتھی پیسفک (ہانگ کانگ)، چوتھا ایمریٹس (دبئی) اور پانچواں جاپان کی اے این اے آل نیپون ایئرویز کو حاصل ہوا۔

دیگر ٹاپ 10 ایئرلائنز میں شامل ہیں ترکیش ایئرلائنز، کورین ایئر،ایئر فرانس، جاپان ایئرلائنز، ہینان ایئرلائنز (چین)، ایئرایشیا نے مسلسل 16ویں سال “ورلڈز بیسٹ لو-کاسٹ ایئرلائن” کا اعزاز حاصل کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور ایمن فاطمہ نے 23 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ ویمنز کی جانب سے لارا اور مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈبلن میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی تھی۔پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کے27 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے تھے اور لاپرنڈرگسٹ نے 3 اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنا ہی اختتام کا بہترین طریقہ ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کی منظق
  • پیرس سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی پرواز 2 دن بعد بھی اڑان نہ بھر سکی
  • قدیمی باشندوں کے حقوق کو مصنوعی ذہانت سے خطرہ، اقوام متحدہ
  • حماس کو کچلنا غزہ جنگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
  • چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، ڈپٹی کمشنر نے خصوصی انتظامات کی ہدایت کر دی
  • 8 دن کے لئے پروازیں عارضی طور پر معطل
  • ایمریٹس ایئرلائن کا بڑا فیصلہ، یکم اکتوبر سے پروازوں میں پاور بینک لے جانا ممنوع
  • پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست
  • بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ لیگ قرار دیدیا
  • آئی پی ایل دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی 20 لیگ، پی ایس ایل کا دوسرا نمبر