Jang News:
2025-08-12@06:35:55 GMT

ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے

خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔

سوات بائی پاس کے مقام پر ریلے میں بہہ جانے والے افراد آخری لمحات تک ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

زندگی اور موت کے بیچ سہارے کی تلاش کے لیے ریلے میں پھنس جانے والے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے، ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرنے والے یہ سیاح دریائے سوات کے آگے بے بس دکھائی دیے۔

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ٹیلہ آہستہ آہستہ کھسکتا رہا، ٹیلے پر موجود افراد ڈرتے ڈرتے ہاتھ آگے بڑھاتے لیکن ناکام ہو جاتے، یہاں پناہ لیئے والا ہر شخص ایک کے بعد ایک پانی کی نذر ہوتا گیا۔

ایک سیاح نے کسی بچے کو کمر پر اٹھا رکھا تھا، شاید اس کا لختِ جگر ہو گا، بیٹا ہو گا یا چھوٹا بھائی ہو گا، اس ویڈیو میں ایک خاتون بھی نظر آ رہی ہیں۔

متاثرہ فیملی کے ایک شخص نے بتایا تھا کہ خاتون 9 بچوں سمیت دریا میں گئی تھی، ایک شخص لاٹھی سے ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا لیکن سب بے سود رہا۔

احتیاط کیجیے، دریا اور پانی اپنے راستے پر ضرور واپس لوٹتے ہیں، مون سون اور طغیانی کے دنوں میں دریاؤں سے دور رہیے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دریائے سوات

پڑھیں:

بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے باعث الرٹ جاری

فائل فوٹو

بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے سبب دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادر آباد بیراج پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آئندہ 12 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماں باپ کی علیحدگی میں پھنسے خواب: کراچی کی ماہ نور کا شناختی کارڈ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع
  • دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • ایک فلسطینی سیاح نے پاکستان میں کیا دیکھا؟
  • بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے باعث الرٹ جاری
  • دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  • مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ، صرف سیاح فیملیز کو داخلے کی اجازت
  • سوات؛ زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے
  • سائنسدانوں نے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کے لیے جدید بھنورے تیار کرلیے