حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ حج رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کیلئے قبل از وقت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ اس سال پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صرف رجسٹریشن کروانے والے ہی حج کیلئے اہل ہونگے۔ حج 2026 کی رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا،جس کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹا مقرر کرے گی۔
مزیدپڑھیں:سال 2024 میں 70 لاکھ سے زائد اسٹریمنگ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا: کیسپرسکی رپورٹ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی رجسٹریشن
پڑھیں:
مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)کسی بھی مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری آگئی، پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنے والا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے تاہم حج پر نہ جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ فوت ہونے والے کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
دستاویز مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کونامزد کرسکتا ہے، بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کورقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا، رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دے دیا گیا، حج پر نہ جانے کی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہوگی۔