سوات میں ڈوبنے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد مردان میں سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ ایکس
دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
مردان کے علاقے نواں کلی کا رہائشی نصیر احمد، 2 بیٹے، بیٹی، بھائی اور بھانجا دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں شامل تھے۔
2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 1 بچے کی تلاش جاری ہے، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔
مرنے والوں میں نصیر احمد کی 8 سالہ بیٹی ایشال اور 34 سالہ بھانجا شامل ہے، جبکہ 7 سالہ بیٹے دانیال کی تلاش جاری ہے، مرنے والے دونوں افراد کو نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔
سوات واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے سینئر افسران پر مشتمل 3 رکنی کیمٹی قائم کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریائے سوات افراد کو
پڑھیں:
بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے باعث الرٹ جاری
فائل فوٹوبھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے سبب دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادر آباد بیراج پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آئندہ 12 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔