پشاور،موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی ) ایس ایچ او تھانہ مچنی مدثر حیات نے اہم کارروائی کے دوران اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وار داتوں میں ملوث خطرناک دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 18 موٹرسائیکل برآمد کرلی افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عوام کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نواحی علاقوں گھڑی قمر دین اورچمکنی کے رہائشی ہیں، جن کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی، اسنیچنگ اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے مسروقہ 18 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔اسنیچنگ کی شکایات اور وارداتوں پر افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث گینگ کو گرفتار کرنے کی خاطر ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین کی نگرانی میں ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر، ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات کو قلمبند کیا، جس کے دوران اسنیچنگ اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جن کی شناخت گلزار ولد نجیب اللہ اور حارث ولد حیاخان سے ہوئی، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 18 مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی وارداتوں میں ملوث اور موٹرسائیکل ایس پی ورسک گرفتار کر کے دوران
پڑھیں:
لاہور؛ آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا گروہ گرفتار
لاہور:سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔
شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔
سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس کے ذریعے شہریوں سے فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث تھا۔ ملزمان سے لاکھوں مالیت کا سامان، گاڑیاں، پستول، لگژری آئٹمز اور 200 سے زائد سم کارڈ برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری آن لائن رائیڈ بُک کرتے وقت صرف قابلِ اعتماد ذرائع استعمال کریں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔