محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں قائم نادرا 24/7 میگا سینٹر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف کاؤنٹرز اور ویٹنگ ایریاز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد سے براہ راست گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:
محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں کے مسائل سنے۔ بیشتر شہریوں نے نادرا کی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب انہیں طویل انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جبکہ عملے کا رویہ بھی خوش اخلاق اور معاون ہے۔ ایک شہری نے ریمارکس دیے کہ آپ کے آنے سے یہاں کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عملہ تعاون کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہhttps://t.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 28, 2025
وزیر داخلہ نے شہریوں کی مثبت رائے پر نادرا کے شفٹ انچارج اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید بہتری کے لیے محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:
دورے کے دوران محسن نقوی نے نادرا میں نصب جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور شناختی کارڈ نمبر اور فنگر پرنٹس کے ذریعے نظام کی کارکردگی کا خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ شہریوں کو یہاں بغیر انتظار کے سہولت میسر آ رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔
وزیر داخلہ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز سے متعلق شہریوں کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بلیو ایریا تجارتی مرکز چیئرمین نادرا شناختی کارڈز محسن نقوی محمد منیر افسر وزیر داخلہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد بلیو ایریا تجارتی مرکز چیئرمین نادرا شناختی کارڈز محسن نقوی محمد منیر افسر وزیر داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان عدل، مساوات اور رواداری کے اصولوں پر قائم ہوا ،انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے،اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اوریہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں،قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر فرد مساوی حیثیت رکھتا ہے،آئینِ پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں عزت، مساوات اور شراکت کے ساتھ قومی ترقی میں شریک اور قابل فخر ساتھی ہیں، اقلیتوں نے تعلیم، صحت، دفاع، سیاست سمیت ہر شعبے میں مثالی خدمات انجام دی ہیں جو قابل تحسین ہے،اقلیتوں کا کردار پاکستان کے قومی ورثے کا درخشاں باب ہے،حب الوطنی، خدمت اور کردار ہی قومی شناخت کے معیار ہیں ،پاکستان اور پاکستانی امتیاز کے قائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے جان و مال اور مقدس مقامات کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے، عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش ہو یا تقریبات کی سکیورٹی، ریاست اپنی ہمیشہ ذمہ داری نبھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں بھی کرتارپور راہداری اور ننکانہ صاحب کو کھلا اور محفوظ رکھنا، پاکستان کے امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے، پاکستان اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیتا ہیکیونکہ وہ ریاست کے برابر کے وارث ہیں،ہماری پالیسی، نیت اور عمل ایک ہیں، اقلیتوں کے تحفظ، آزادی اور شراکت داری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اقلیتوں کے قومی دن پر بحیثیت قوم اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔