وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر عوام کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت صفِ اول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ انتہائی اہم ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں۔ سندھ میں مفت ہیپاٹائٹس ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 75 لاکھ سے زائد افراد کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ مکمل کی، دیہی و شہری علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے مفت علاج کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولیات دینا ہمارا مشن ہے، سید مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ دنیا سے 2030 تک ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن ہے جس کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر سندھ میں صحت کے منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘وزیراعلیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-19
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور ٹریفک پولیس کو ہدایات کی ہے کہ کے فور پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کا کام سے شروع ہو گیا ہے اورہ کے فور پروجیکٹ کراچی کے طویل المدتی پانی کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسٹی روڈ ‘ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک کے فور پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے،عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک صرف 300 میٹر کا حصہ بند کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عوام کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا جائے ، عزیز بھٹی پارک تا اردو یونیورسٹی روڈ حصے کا کام مکمل ہونے کے فوری بعد سڑک بحال کر کے اگلا مرحلہ شروع کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوائر تک 9.6 اور 7.2 انچ قطر کی پانی کی لائن بچھائی جا رہی ہے،یہ پانی کی لائن مستقبل میں شہر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرے گی جبکہ ریڈ لائن کا کام بھی جاری ہے، اسی لیے عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوائر تک لائن ایڈوانس میں بچھائی جا رہی ہے، پانی کی لائن پہلے بچھانے سے روڈ کو دوبارہ کھودنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،یہ لائن بحریہ ٹاؤن کے علاقے میں بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے گل بائی تک جائے گی، عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ متاثر ہوگی۔