مہوش حیات کی بہن نے بھی پاکستان شوبز میں انٹری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں افشین حیات نے بتایا کہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں تاہم ڈراموں میں انہوں نے چند پراجیکٹ میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور اب وہ ڈرامہ ڈائن میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے سے انہیں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ افشین نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کر رہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی کام چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اس ڈرامے میں مہوش حیات مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کی بہن بھی اسی ڈرامے میں ہیں جس کے بارے میں کم ہی ناظرین کو معلوم ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کاروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ الخوارج کی جانب سے اس وقت وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا گیا۔بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے اور فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔بھارت کو خطے میں پراکسیوں کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے کے مکروہ فعل سے باز رہنا چاہیئے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کی ایسی مزموم سازشوں کی مذمت کرنی چاہیئے۔بھارت کا خطے میں امن تباہ کرنے کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو چکا۔دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں۔