بھارت کو سبق سکھا چکے، دوبارہ حملہ کیا تو پھر قیمت چکانی پڑے گی، فیلڈمارشل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو سبق سکھا دیا ہے، اس نے دوبارہ حملہ کیا تو اسے پھر قیمت چکانی پڑے گی۔
پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح اور پرعزم انداز میں خبردار کیا ہے کہ اگر کسی دشمن خصوصاً بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان اس کا جواب بھرپور انداز میں دے گا اور اس بار کسی قسم کی جھجک یا نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی ذلت آمیز شکست کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن امن کی خواہش کو ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے کی جرأت کی تو اس کا جواب ایسا ہوگا جس کی قیمت خود دشمن کو ادا کرنا پڑے گی۔ پاکستان ہر قیمت پر اپنے دفاع، سلامتی اور قومی وقار کا تحفظ کرے گا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے نوجوان افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دوست ممالک سے آئے شرکا کو مبارک باد دی۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط اور قابلِ بھروسا رشتہ ناگزیر ہوتا ہے اور پاکستان بھی اسی بنیاد پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں اور تاریخی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت نے دو بار پاکستان پر حملہ کیا اور دونوں بار اسے منہ کی کھانی پڑی۔ بھارت نے ہمیشہ اپنی قوم پرستی، عسکری طاقت اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، مگر پاکستان کی مدبرانہ حکمت عملی اور مؤثر دفاعی تیاریوں نے خطے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
انہوں نے زور دیا کہ اگرچہ پاکستان نے صبر، تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کیا، تاہم اب یہ سمجھنا کہ پاکستان مزید برداشت کرے گا، انتہائی خطرناک غلط فہمی ہوگی۔ بھارت کی ہر حرکت کا جواب سوچ سمجھ کر، مگر بھرپور طاقت سے دیا جائے گا اور ہر سطح پر پاکستان اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔
فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھی دوٹوک مؤقف اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کا مسئلہ طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا اور اس کا پائیدار حل صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ خطے میں مستقل امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔
اپنے خطاب کے آخر میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو طویل جنگ لڑی ہے، وہ کسی بھی صورت ادھوری نہیں رہے گی۔ قومی عزم آج پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو چکا ہے اور قوم ہر آزمائش میں مزید نکھر کر سامنے آئی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو درپیش سمندری چیلنجز روز بہ روز پیچیدہ ہو رہے ہیں، مگر ہماری افواج ان سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہیں۔ پاکستان کو ایک مستحکم، خودمختار اور طاقتور ریاست بنانے کے لیے تمام اداروں اور طبقات کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک کرنا ہوگا اور یہی قومی ترقی کا راستہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے انہوں نے دیا کہ کے لیے
پڑھیں:
نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
آرمی مارکسمین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔
45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025 یکم اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک جاری رہا، جس میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمی فورسز اور چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان) کے علاوہ فیڈرل رائفل ایسوسی ایشنز کے 2000 سے زائد شرکا نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی
پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چاروں انٹر سروسز میچز جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ پنجاب رجمنٹ نے ایک گروپ میچ جیتا۔
پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان نے ماسٹر ایٹ آرمز کا اعزاز حاصل کیا۔ آرمی مارکسمین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈریڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی ۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکا سے بات چیت کے دوران ان کی مہارت کو سراہا اور کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف بنے رہنا چاہیے۔
ملٹری کالج جہلم کی صدی کی تقریباتبعد ازاں، فیلڈ مارشل آصف منیر نے بطور چیف گیسٹ ملٹری کالج جہلم (MCJ) کی صدی منانے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدی کی یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، جس سے ادارے کی ایک صدی کی عمدگی اور ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
چیف آف آرمی اسٹاف نے ادارے کے کردار کو سراہا، جس نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی تربیت دی اور ’عالمگیرینز‘ کی پاکستان اور اس کی افواج میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
چیف آف آرمی اسٹاف کے جہلم پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن (IGT&E) نے ان کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AMU PARA پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن پنجاب رجمنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملٹری کالج جہلم