لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چین کے 12 روزہ مطالعاتی دورہ پر گیا ہوا 16 رکنی میڈیا وفد کامیاب دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، پرنٹ میڈیا، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد، یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، دانشور اور تھنک ٹینک وفد میں شامل تھے۔ بیجنگ پہنچنے پر چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستانی فود کا استقبال کیا۔ وفد بیجنگ میں کلین انرجی ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور چائنا انٹرنیشنل کمیونیکیشن گروپ کے میڈیا اور تھنک ٹینک کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بیجنگ میں بادلنگ کے مقام سے عظیم دیوار چین کا نظارہ بھی کیا اور بیجنگ سائنس سینٹر کے سینٹرل ایکسز ایگزی بیشن ہال کا مطالعاتی دورہ کیا۔ بعدازاں وفد نے BAIC Xiangye Super Factory کا وزٹ کیا۔چین کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر Chongqing میں زائی شینگ ٹیکنالوجی کمپنی جیان ایکو سمارٹ گیلری، بایوفوک کسٹم میوزیم، ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل کمیونیکشن آرگنائزیشن، بی آر آئی جرنلسٹ سٹیشن، ان لینڈ انٹرنیشنل لاجسٹک حب ایگزی بیشن سینٹر سیکیو کے قدیمی شہر، دیناگے منفرد ترین انڈر واٹر میوزیم، اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز اور سٹی ریسیپشن ہال کا دورہ کیا۔ کاشغر میں وفد نے کاشغر کے قدیم، تاریخی اور منفرد ثقافتی شہر کا دورہ کیا اور صبح کے وقت شہر کا دروازہ کھلنے کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔ وفد نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ کا بھی دورہ کیا جہاں مسجد کے امام نے بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان نے مسجد میں نوافل ادا کئے۔ وفد کو کاشغر کے قدیم تاریخی شہر کے ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور رینوولیشن کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو کاشغر کے بزنس سینٹر کے فری ٹریڈ زون، کراس بارڈر ای کامرس امپورٹ ایکسپورٹ اینڈ ٹریڈ سینٹر اور گلوبل ٹریڈ گروپ کا دورہ کرایا گیا۔کاشغر کے پریفیکچر ہاسپٹل آف ٹریڈیشنل چائینز میڈیسن کے دورے کے دوران وفد کے ارکان کو چین کے روایتی طریقہ علاج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفد نے کمیونٹی ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے ’’مہمانان خصوصی‘‘ کے طور پر دوسرے ’’کاشی کپ‘‘ انٹرنیشنل یوتھ فٹ بال انوی ٹیشن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ارمچی میں وفد نے سنکیانگ ایگزیبیشن آن کاؤنٹرٹیررازم اینڈ ڈی ریڈیکلائزیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں وفد کو چین میں پچھلے چند عشروں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ مطالعاتی دورے کا نقطہ عروج 2025ء کے چائنا، یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت تھی جس میں 60 سے زیادہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت گرین پاکستان انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پراجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر (ریٹائرڈ) ہلال امتیاز کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے وفد سے مل کر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کرنل (ریٹائرڈ) ندیم قادری کو بی آر آئی کے تحت سی پیک پر تحقیقی مضامین میں معاونت کیلئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔وفد نے پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا۔ سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے تحت اسلامی اور قرآنی تعلیمات کی فراہمی کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ وفد نے ہائی ٹیک پلانٹ فیکٹری کا دورہ کیا اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے زراعت کے شعبہ میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔نوائے وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری نے مطالعاتی دورے کے شاندار انتظامات پر چینی حکومت کی تعریف کی اور اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے اتاشی یانگ تاؤفی اور سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس آف چائنا کے ارکان نے دورے کے دوران وفد کو ہر ممکن سہولت پہنچائی اور دورے کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چین ترقی کا رول ماڈل ہے اور چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ کرنل قادری نے دورہ کے لئے سہولت کی فراہمی پر ایم ڈی نوائے وقت رمیزہ مجید نظامی کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا دورہ کیا نوائے وقت کاشغر کے دورے کے کیا اور وفد نے کا بھی وفد کو

پڑھیں:

نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود بھی معمولی نوعیت کا زخمی ہوا ہے۔ تاہم کار سوار شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی
  • کراچی، مرتضیٰ وہاب کا ضلع جنوبی کے دورے، سڑکوں کی مرمت کے کام کا معائنہ
  • ایشیا کپ فائنل: شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،شیخ آفتاب احمد
  • نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی
  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر
  • پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے جدید واٹر اسپرنکلنگ مشینوں کے استعمال کی تیاری
  • پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
  •  احسن اقبال کا چینی صوبہ ہونان میں مختلف اداروں ‘کمپنیوں کا دورہ  
  • اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے