حیدرآباد چیمبر کے وفد کا کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی ہدایت پر نائب صدر شان سہگل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025‘‘ میں شرکت کی۔ وفد نے ایکسپو میں قائم اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد معروف قومی و بین الاقوامی کیمیکل، پیکیجنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی اور الائیڈ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اِن تمام شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل قریب میں حیدرآباد کے دورے اور چیمبر میں آنے کا عندیہ دیا۔ اِس موقع پر نائب صدر شان سہگل نے کہا کہ پاکستان کیمیکل ایکسپو جیسے بین الاقوامی معیار کے پروگرام نہ صرف صنعتی ترقی کا ذریعہ ہیں بلکہ باہمی روابط، تحقیق، ٹیکنالوجی منتقلی اور تجارتی مواقع کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں کیمیکل، فارما، پلاسٹک، کولڈ ڈرنک، فوڈ پروسیسنگ، کنسٹرکشن اور دیگر صنعتی شعبوں سے وابستہ ہزاروں کاروباری یونٹس سرگرم عمل ہیں۔ اِس لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد حیدرآباد میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نائب صدر نے اِس بات پر زور دیا کہ حیدرآباد میں کیمیکل اور متعلقہ صنعتوں کے لیے الگ سے B2B نمائش یا روڈ شو کا انعقاد کیا جانا چاہیئے تاکہ مقامی صنعت کاروں کو نئے مواقع فراہم ہوں۔ چیمبر کے وفد نے ایکسپو میں شریک اداروں کو حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی کارکردگی، سہولیات اور مواقع کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور اُنہیں حیدرآباد میں سرمایہ کاری اور نیٹ ورک کے قیام کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: باد چیمبر
پڑھیں:
اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کادورہ کرینگے
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے, اس اہم دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اعلی بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ بنگلہ دیش سے قبل نائب وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے, وہ 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورہ برطانیہ میں اسحاق ڈار برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینز اور وزیر مملکت برایے جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ لندن سے واپسی پر وہ اسلام آباد واپس آ کر پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔سالانہ اعلی سطح پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی شرکت متوقع ہے,اسحاق ڈار سالانہ اعلی سطح پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار نے 27 اور 28 اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا, تاہم پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جھڑپوں کے تناظر میں دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا گیا تھا۔