ذیابیطس مریضوں کو تربوز سے اجتناب کیوں کرنا چاہیئے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ذیابیطس کے مریضوں کو تربوز کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اگرچہ یہ ایک صحت مند، پانی سے بھرپور پھل ہے لیکن اس کے اندر موجود قدرتی شکر اور گلائسیمک انڈیکس ذیابیطس کے مریضوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
تربوز کا گلائسیمک انڈیکس تقریباً 72 ہے جو اسے تیزی سے شوگر بڑھانے والا پھل بناتا ہے۔
زیادہ گلائسیمک انڈیکس والے کھانے خون میں گلوکوز کی سطح کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب تربوز کا گلائسیمک لوڈ کم ہوتا ہے (تقریباً 5 فی 100 گرام) لیکن اگر زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ شوگر لیول پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
تربوز میں جو قدرتی مٹھاس پائی جاتی ہے، وہ فرکٹوز ہے جو اگر بڑی مقدار میں لیا جائے تو انسولین کے مؤثر عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس میں، جسم شوگر کو مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سکتا ہے
پڑھیں:
آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا
آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں مل مالکان نے گنے کے کسانوں کی 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم ادا نہ کی، قانون کے مطابق گنا خریدنے پر 15 دن کے اندر ادائیگی لازم ہے، مل مالکان نے حکومت کے مختص کردہ ریٹ سے کم قیمت پر بھی گنا خریدا۔
دستاویزات کے مطابق کل ملا کر مل مالکان کو 3 ارب 5 کروڑ سے زائد رقم کسانوں کی ادا کرنی ہے، انکشافات کین کمشنر پنجاب کے آڈٹ کے دوران ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ محکمے کو اکتوبر 2024 میں آگاہ کیا، محکمے نے جواب نہ دیا، محکمے نے دسمبر 2024، آڈٹ رپورٹ فائنل ہونے تک کوئی جواب نہ دیا۔