ایشین یوتھ گرلز نیٹ بار چیمپئن شپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیونجو : پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے اپنے تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو 6-91 سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے خلاف آسان فتح کے بعد ناقابل شکست پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سر فہرست ہوگیا۔
جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے کوریا کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں بآسانی فتح پائی، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو2-23 سے سبقت حاصل ہوئی، دوسرے کوارٹر میں فاتح ٹیم کو3-45 کی برتری ملی جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے 4-70 سے کامیابی پائی۔
پاکستان اپنا چوتھے میچ پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو مات دی تھی، 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔
گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے کاروانِ دعوت بسلسلہ اجتماعِ عام کا باضابطہ آغاز گھمرو مقام سے ہوا، جو کالھوڑی سے ہوتا ہوا باگڑجی سابا گوٹھ کے مختلف علاقوں سے گزر کر دوبارہ باگڑجی کے مرکزی بازار پہنچا۔ مرکزی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کاروان کے شرکا اور باگڑجی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام بدل دو تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔