data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آگئی، گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی 2021 کے بعد سب سے بلند مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا پاسپورٹ اب پہلے سے بہتر درجے پر آچکا، 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے دنیا کے ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا، تاہم اب گرین پاسپورٹ کو درجہ بندی میں ٹاپ 100 پاسپورٹس کے اندر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان کو پہلے سے زیادہ ممالک ویزا فری اور ویزا آن ارائیول کی سہولت دے رہے ہیں۔

پاسپورٹ درجہ بندی میں بہتری بین الاقوامی اعتماد کا ثبوت ہے، درجہ بندی میں بہتری پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ثبوت ہے، رپورٹ عالمی سطح پر پاکستان کی رسائی اور ساکھ میں بہتری کا اشارہ ہے۔

 پاکستانی شہریوں کو دنیا تک رسائی میں آسانی ہوگی، سفارتکاری میں پاکستان کے مقام کو مزید مستحکم کرنے کی سمت مؤثر قدم ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: درجہ بندی میں بہتری پاکستانی پاسپورٹ

پڑھیں:

   پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، موڈیز نے آؤٹ لک کو بھی ’مستحکم‘ قرار دیدیا 

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کرتے ہوئے اسے Caa3 سے Caa2 کر دیا ہے، اور ساتھ ہی ملک کی معاشی سمت کومستحکم (Stable Outlook) قرار دیا ہے  جو ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔
یہ فیصلہ پاکستان کی بیرونی مالی صورتحال میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
زرمبادلہ میں بہتری کی توقع
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ متوقع ہے، اگرچہ فی الحال ملک کو اپنی مالی ضروریات کے لیے بروقت بین الاقوامی معاونت پر انحصار برقرار رکھنا پڑے گا۔
مالی پوزیشن بہتر، مگر قرضوں کی ادائیگی چیلنج برقرار
ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی مالی پوزیشن میں بھی بتدریج بہتری آ رہی ہے، لیکن قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔ یہ ایک ایسا پہلو ہے جو ملک کی کریڈٹ پروفائل کو متاثر کرتا ہے۔
  سیاسی غیر یقینی اور حکومتی کارکردگی بھی مدنظر
موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی غیر یقینی صورتحال اور حکومتی کارکردگی کی کمزوری بھی ایسے عوامل ہیں جو مستقبل میں کریڈٹ ریٹنگ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ تاہم موجودہ صورتحال کو مستحکم قرار دینا اس بات کی نشاندہی ہے کہ اس وقت معاشی پالیسیوں اور بیرونی ادائیگیوں کے درمیان ایک توازن قائم ہو چکا ہے۔
  مستقبل میں مزید بہتری کا امکان
اگر پاکستان اصلاحات کے عمل کو اسی تسلسل سے جاری رکھتا ہے اور مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتا ہے تو موڈیز کے مطابق آئندہ مہینوں میں ریٹنگ میں مزید بہتری بھی ممکن ہے۔
  عالمی اعتماد کا اظہار
کریڈٹ ریٹنگ میں یہ بہتری نہ صرف پاکستان کے مالی استحکام کی علامت ہے بلکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا اشارہ بھی ہے — جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم سے جگمگا اٹھا؛ پاک وطن کا یوم آزادی عالمی سطح پر بھی
  • موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ اور کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کر دی
  • عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی
  •    پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، موڈیز نے آؤٹ لک کو بھی ’مستحکم‘ قرار دیدیا 
  • موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
  • موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
  • کویت نے جی سی سی رہائشیوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دیدی
  • جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب
  • فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب