ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حمایت پر پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ مؤقف کی تعریف کی۔میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل سے گفتگو میں پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 12روزہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل
ایرانی کمانڈر نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی عوام کے جرأتمندانہ مؤقف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔