شجاعت یہ ہے انسان رنج و غم کا سامنا کرے ‘شہنشاہ نقوی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہاہے کہ شجاعت یہ ہے کہ انسان سختیوں اور خطرات سے ٹکرانے میں دلیر اور ثابت قدم ہو اس لفظ کا استعمال زیادہ تر مبارزے لڑائی اور جہاد کے مسائل میں ہوتا ہے دشمن سے ٹکرانے اور پیچھے نہ ہٹنے میں شجاعت سمجھی جاتی ہے یہ دل کی طاقت،ارادے کی مضبوطی اور روحانی قوت ہے جو انسان کو حق بات کہنے سے نہیں روکنے دیتی یہاں تک کہ اگر ظالم و جابر کے سامنے بھی ہو اسی طرح جب مقابلہ اور جنگ کی نوبت آجائے تو انسان قربانی اور جانثاری سے نہ گھبرائے اکثر لوگ ڈر جاتے ہیں مگر شجاعت یہ ہے کہ انسان خواہ رنج و غم کا سامنا کرے مگر میدان میں موجود ہو خوفزدہ نہ ہو خود کو نہ کھو بیٹھے اور مشکلات کے باوجود حق اور درست بات کو اختیار کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،چرواہا کینال میں ڈوب گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)چرواہا کینال میں ڈوب گیا،نعش کی تلاش جاری، واقعہ محراب پورکے نواحی گاؤں کھنڈا میں پیش آیا جہاں پر14سالہ وسیم شر ولد سلیم شر نامی چرواہا صدا واہ کینال کے اوپر بنے ریلوے لائن پل سے اپنے مویشی جانور پار کراتے ہوئے پاؤں پھسل کر کینال میں گر کر ڈوب گیا، مقامی غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال لاپتا لڑکے کو نکالا نہیں جا سکا ۔ورثا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔