چشمیہ بیراج کی جھیلیں بھر گئیں ، سیلاب کا الر ٹ لاہور ، مضافات میں طوفان 9افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور ‘ پشاور‘ اسلام آباد‘ گوجرانوالہ‘شیخو پورہ‘ایبٹ آباد(نامہ نگاران‘ نوائے وقت رپورٹ‘نمائندہ خصوصی‘نیٹ نیوز‘خبر نگار) ملک بھر سمیت لاہور اور گردونواح میں شدید طوفان و موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور بارش کے دوران حادثات میں9 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی دیگرعلاقوں میں شدید بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ لیسکو کے 178 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ باغبانپورہ شریف پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر کمسن بچی اور ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔شیرا کوٹ کے علاقے میں تیز آندھی کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کی بیوی اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ واربرٹن‘ مکان کی چھت سے اْڑ کر گرنے والی سولر پلیٹ نے 17 ماہ کے معصوم بچے محمد موسیٰ کوزخمی کر دیا۔ لاہور‘ ہنجروال کے علاقے کٹار بند روڈ پر ایک گھر کی دیوار گرنے سے نوجوان شکیل ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ نین سکھ چوک حضرت علی روڈ پر دیوار گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے پیکو روڈ پائپ سٹاپ پر سر پر پتھر لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جبکہ انفنٹری روڈ دھرم پورہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔ گوجرانوالہ‘ چھت اور آسمانی بجلی گرنے سے محنت کش جاں بحق اوردوشیزہ زخمی ہوگئی۔ شیخوپورہ‘حافظ آباد روڈ کی آبادی چھاپہ مینارہ میںگھر کی چھت گرگئی جس کے ملبہ تلے دب کر دو خواتین سمیرا زوجہ قیصر اور شمشاد زوجہ مائیکل مسیح شدید زخمی ہوگئی۔فیروزوالہ ‘شاہدرہ اور کوٹ عبدالمالک میں کرنٹ لگنے کے واقعات میںایک شخص زخمی جب دو قیمتی گائیں ہلاک ہو گئیں ۔کوٹ عبدالمالک اور فیروز والا میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔گوجرانوالہ کے بالے والی گاؤں میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ شیخوپورہ کے خان پور گاؤں میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ہوا۔واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا۔ چشمہ بیراج کے تمام 52 سپل ویز کھول دئیے گئے ارساء‘ چشمہ ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کی آمد 2 لاکھ 30 ہزار 200 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ بیراج میں پانی کا لیول 647 فٹ ہے چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں جبکہ چشمہ جہلم لنک کینال اور چشمہ رائیٹ بینک کینال میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا ہے ارساء‘ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔آج سے 5 جولائی تک خیبر پی کے اور پنجاب ‘سندھ اور بلوچستان کے شہروں میںملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میںلینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ایبٹ آباد ‘ گلیات ‘نتھیاگلی میں بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مقامات سے سٹرکیں بند ہوگئیں۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے پنجاب میں 13، خیبر پی کے میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4افرادزندگی کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں بارشوں سے ابتک 68 افراد ذخمی ہوئے ۔زخمیوں میں 26 بچے، 16 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 افراد ذخمی ہوئے، خیبر پی کے میں 11سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 2 افراد زخمی ہوئے حالیہ بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچاخیبر پی کے میں پچاس مقانات مکمل جب کہ 10 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ۔بلوچستان میں دس مکانات کو جزوی نقصان پہنچاحالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے7 آپریشن خیبر پی کے میںایک آپریشن گلگت بلتستان اور ایک آپریشن بلوچستان میں کیا گیامجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دیوار گرنے سے بلوچستان میں زخمی ہوگئے خیبر پی کے سے ایک شخص جاں بحق ہو کے علاقے میں پانی ملک بھر زخمی ہو گیا ہے ہو گیا کی چھت
پڑھیں:
پنجاب، دوردرازعلاقوں میں گھر گھربوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔ پنجاب نے سرویکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کے گھروں تک پہنچ کر مدد کرنے اور دسمبر تک صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب بھر کے لیے الیکٹرک بس اسٹاپ کا یکساں ڈیزائن بھی منظور کرلیا گیا۔علاوہ ازیں 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 5 ہزار سے زائد بند فلٹریشن پلانٹ فعال کیے گئے ہیں۔ لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز 30 نومبر تک مکمل ہوگا۔ لاہور میں 4624 گلیوں کی تعمیر و بحالی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں نئی گلیوں میں توڑ پھوڑ پر سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔