data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی فلم نایاب ایس سی او فلم فیسٹیول میں مقابلے کیلئے منتخب

پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم "نایاب" کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

فلم "نایاب" کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Irfanistan ???? | content creator (@irfanistan)

یاد رہے کہ SCO فلم فیسٹیول میں رکن ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے، جہاں مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے والی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی فلمیں بین الاقوامی ناظرین تک رسائی حاصل کرتی ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بناتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی یہ فلم اس سے قبل بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔ فلم نایاب کو فرانس میں ہونے والے ’ورلڈ کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی مئی 2024 میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

اس فلم کی کہانی کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک نایاب نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہےے جس کا مرکزی کردار یمنیٰ زیدی نے ادا کیا ہے جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایل پی جی مزید سستی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • پاکستان اور چین میں 3.7 ارب ڈالر قرض کے معاہدے، زرمبادلہ ذخائر 12.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
  • منگل کے روز تمام بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک
  • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
  • پاکستانی فلم نایاب ایس سی او فلم فیسٹیول میں مقابلے کیلئے منتخب
  • سعودی عرب، ہم وطن خاتون پر تشدد ، 2 پاکستانی گرفتار
  • اے آئی کا مؤثر استعمال: گوگل و ایشیائی بینک کے مقابلے میں پاکستانی طلبہ کا عالمی ایوارڈ