پی سی بی نے اظہر محمود کو عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ کا تقرر کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود کو اس ذمہ داری کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق آل راؤنڈر اظہر محمود عبوری مدت کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے اور ان کی تقرری موجودہ معاہدے کی مدت تک محدود ہوگی۔
اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں اور انہیں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کا بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ اور ان کی کوچنگ صلاحیتیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی۔ کرکٹ حلقوں کی جانب سے بھی اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اظہر محمود کی قیادت میں پاکستان کی ریڈ بال ٹیم ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ مقرر کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا جسمانی معذوری کا لوگو والا قومی شناختی کارڈ ہو، بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیل یا حراست میں موجود قیدی بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ افراد جنہیں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا ہو، بشمول پولیس اہلکاران، اپنی تعیناتی کے تین دن کے اندر پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائیں۔ پوسٹل بیلٹ کی درخواست مقررہ فارم پر متعلقہ حلقہ کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پوسٹل بیلٹ کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہ ووٹرز جنہیں پوسٹل بیلٹ جاری کیا جاتا ہے، وہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
مزید کہا گیا کہ پوسٹل بیلٹ کی درخواست ووٹر کے متعلقہ دفتر یا محکمہ سے تصدیق شدہ ہونی ضروری ہے تاکہ غیر مجاز افراد اس سہولت کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ پیپرز ترجمان الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات وی نیوز