محکمہ داخلہ کا یوم عاشور پر سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی جائے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ساتھ ہی وفاق سے مروجہ قواعد کے مطابق فیصلہ کر کے سندھ حکومت کو مطلع کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔ ان ایام میں مجالس، جلوسوں اور سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اکثر علاقوں میں موبائل سروس معطل کی جاتی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔