پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور میں قائم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں، یہ سہولیت پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے جب کہ ائیرپورٹ پرقائم کیاسک سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔
سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے بھی مختلف چوراہوں پر اسی طرز کے کیاسک لگائے جا رہے ہیں، جلد ہی ائیرپورٹ پر قائم اس ٹریفک کیاسک میں مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ائیرپورٹ پر
پڑھیں:
اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
— فائل فوٹوکیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری کر دیے۔
جون 2025ء کی سیریز میں 700 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زائد امیدواروں نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ اس میں کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 9 سو سے زائد مظامین تھے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول مضامین طبعیات، ریاضی، کاروبار، کیمیاء اور کمپیوٹر سائنس تھے۔
دوسری جانب آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔
کیمبرج میں بین الاقوامی تعلیم کے لیے پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے جون 2025ء کے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت، لگن اور قابل ذکر کارکردگی، علاقائی کشیدگی اور مبینہ پیپر لیک کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود واقعی متاثر کن رہی۔
میں اپنے اساتذہ، اسکولوں اور شراکت داروں کی بھی ممنون ہوں، جن کی انتھک محنت سے کیمبرج کے امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوئے۔