غزہ کی موجودہ صورتحال مزید قابلِ قبول نہیں ،امریکا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران میں امریکی کارروائی مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے کی گئی، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ اقدام ناگزیر تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال مزید قابلِ قبول نہیں اور امریکا یہ سمجھتا ہے کہ تمام فریقین کو پرتشدد راستوں کے بجائے سفارتی ذرائع کو ترجیح دینی چاہیے۔ٹیمی بروس نے زور دیتے ہوئے کہا امریکا کا مقصد کسی بھی ملک کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ، عالمی امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
ایران کے ساتھ کشیدگی کو ہم بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اگر خطرہ ہو تو ہم خاموش بھی نہیں رہیں گے۔غزہ میں اسرائیلی حملوں، انسانی بحران اور ایران کی ممکنہ عسکری سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکا خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے لیکن امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تشدد سے گریز کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے پاکستانیوں کیلئےویزہ شرائط مزید سخت کر دیں
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے پاکستانی اسٹوڈنٹ ویزاامیدواروں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس “پبلک” کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو “پبلک” کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔
یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔
بیان کے مطابق، “تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پرائیویسی سیٹنگز کو ‘پبلک’ پر سیٹ کریں تاکہ ان کی شناخت اور امریکہ میں داخلے کے اہل ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔”
واضح رہے کہ 2019 سے امریکہ تمام ویزہ درخواست دہندگان سے سوشل میڈیا کی معلومات (اکاؤنٹ ہینڈلز) طلب کرتا رہا ہے، لیکن اب یہ شرط سختی سے لاگو کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق، سوشل میڈیا معلومات نہ دینا یا جھوٹی معلومات فراہم کرنا ویزہ انکار اور مستقبل میں نااہلی کا سبب بن سکتا ہے۔
F اور M ویزے امریکی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ J ویزا تبادلہ پروگرامز میں شامل افراد کے لیے مخصوص ہے۔یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزہ سسٹم کی بحالی اور سکیورٹی چیکنگ کو سخت بنانے کی پالیسی کے تحت سامنے آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ، نوجوان بلے باز جان کی بازی ہار گیا