شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار ڈیلر کے گھر ہونے والی 13 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کا معاملہ کئی سوالات کو جنم دینے لگا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں چند روز قبل ہونے والی 13 کروڑ نقد اور دیگر قیمتی اشیا کی ڈکیتی اور اس میں معروف ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پراسرار خاموشی ایک بڑا معمہ بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ  سالک اور نامزد ملزم شہریار کے  درمیان روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں نہ صرف ایک ہی جم میں ورزش کرتے تھے بلکہ اسنوکر کلب میں بھی ایک ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ایک ماہ قبل دونوں کے درمیان کسی ذاتی نوعیت کے  معاملے پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔  

پولیس نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ملزمہ یسرا زیب کو اس کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا، جبکہ دیگر دو ملزمان نمرا اور شہریار کو ڈیفنس فیز 5 کے ایک بنگلے سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان حالیہ دنوں میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پی ای سی ایچ ایس سے ڈیفنس فیز 5 میں کرائے کے گھر میں منتقل ہو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے ملزمان کے گھر پر دو مرتبہ چھاپے مارے جن میں دوسرا چھاپہ 29 جون کی صبح کیا گیا، جس دوران تیسری بہن نوراہ معمولی زخمی بھی ہوئی۔

درج ایف آئی آر کے مطابق، ڈکیتی کے مقدمے میں تین خواتین اور دو مرد نامزد ہیں، اور گرفتار افراد بھی درحقیقت پانچ بہن بھائی ہی ہیں۔

پولیس اب تک لوٹی گئی 13 کروڑ کی رقم، قیمتی سامان اور واردات میں استعمال ہونے والی ڈبل کیبن گاڑی کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

 واقعے میں پولیس کی خاموشی اور تفتیشی پیش رفت نہ ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے گھر

پڑھیں:

پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پولیس کانسٹیبل حاجی ولد جمن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل حاجی تھانہ سرسید کی حدود میں رہائش پذیر تھا، اور 26 جون کو اس کی جلی ہوئی لاش نارتھ کراچی کے علاقے سے ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟
  • کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار
  • پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی:13 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے
  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ملوث نکلے، حیران کن انکشافات
  • کراچی، سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ملزم زخمی، گرفتار
  • کراچی، پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
  • والد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ڈکیتی،دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری