برطانیہ کے سب سے بڑے موسیقی میلے گلیسٹنبری میں دو فنکاروں پر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے پر انکوائری شروع کردی۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے بتایا کہ دونوں ریپرز بینڈز باب وائلن اور نی کیپ کی پرفارمنسز کو پبلک آرڈر واقعہ کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

دونوں ریپرز پر الزام ہے کہ انھوں نے نہ صرف اسرائیل اور یہودی مخالف نعرے بازی کی بلکہ برطانوی وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

برطانوی پولیس آئرش ریپ بینڈ Kneecap نے وزیرِاعظم کئیر اسٹارمر پر تنقید کی، جبکہ پَنک-ریپ جوڑی Bob Vylan نے اسرائیلی فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

اس موقع پر شائقین نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور گلوکاروں کے نعروں کا پُرجوش جواب دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ آئرش بینڈ Kneecap کے ایک اور رکن لیام اوہانا (اسٹیج نام: مو چارا) پر گزشتہ برس حزب اللہ کا پرچم لہرانے اور "اپ حماس، اپ حزب اللہ" کا نعرہ لگانے پر رواں ماہ مقدمے سماعت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں حماس اور حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے، اور ان کی حمایت کرنا قانونی جرم ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فری فری فلسطین، ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف کے نعرے لگوانے والے برطانوی سنگر کا امریکی ویزہ منسوخ

میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) کے نعرے لگوائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے فری فری فلسطین کے نعرے لگوانے والے برطانوی پاپ سنگر باب وائلن کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا نے برطانوی سنگر کے ویزہ منسوخی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم تشدد اور نفرت کی تعریف کرنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باب وائلن نے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فری فری فلسطین کے نعرے لگوائے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) کے نعرے لگوائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فری فری فلسطین، ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف کے نعرے لگوانے والے برطانوی سنگر کا امریکی ویزہ منسوخ
  • برطانیہ: ایم آئی 6کی سربراہ کو دادا سے لاتعلق ہونے کی ہدایت
  • برطانوی گلوکارنے اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعرے لگوادیے
  • فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر برطانوی میوزک بینڈ کے اراکین امریکا جانے سے محروم
  • برطانیہ؛ سالانہ میلے میں مشہور گلوکاروں کے ‘اسرائیلی فوج مردہ باد’ کے نعرے، حکام پریشان
  • انگلینڈ: کنسرٹ میں فنکاروں اور ہجوم کےاسرائیلی فوج مردہ باد  اور فلسطین کی آزادی” کے نعرے
  • کنسرٹ کے دوران فنکار کی طرف سے ‘اسرائیلی فوج مردہ باد’ اور ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کے نعرے
  • برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نامزد خاتون سربراہ کا نازی تعلق کیا ہے؟
  • ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے