کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نزاکت شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لانڈھی‘ کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش کے دوران لانڈھی اور کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عملے کے عمراہ لکھن سوسائٹی کے قریب 12 ہزار روڈ پر واقع نالے سے 35 بوریاں برآمد کیں۔میونسپل کمشنر نے کہاکہ شر پسند عناصر شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نالے کے چوکنگ پوائنٹس بارشوں سے قبل صاف کردیئے گئے تھے، میئر کراچی کے حکم پر تمام افسران اور عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔