اسلام آباد:

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ادارہ ہائی الرٹ پر ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق ادارے کا فیلڈ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ بارش کی شدت کے پیش نظر نالہ لئی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاہم فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطرے کی سطح سے نیچے ہے۔ تاہم ادارہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش پی ایم ڈی کے مقام پر جبکہ 38 ملی میٹر شمس آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری واسا کی ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق ایم ڈی

پڑھیں:

باجوڑ: طوفانی بارش کے سبب متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے، 9 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو 

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو کے مطابق باجوڑ کے علاقے جبراڑئی اور سلارزئی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق میڈیکل، غوطہ خور اور دیگر ٹیمیں باجوڑ میں واقعے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، باجوڑ میں اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے 4 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا ہے جبکہ 8 لاشیں ملی ہیں۔

اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہنے سے پاور ہاؤسز بند

اسکردو میں موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

جبراڑئی باجوڑ کے مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ جبراڑئی باجوڑ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق باجوڑ کے جبراڑئی کے علاقے میں ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے
  • ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
  • باجوڑ: طوفانی بارش کے سبب متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے، 9 افراد جاں بحق
  • مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے آئندہ چنددنوں میں ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری
  • عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
  • نئی جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کےلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، عاصم منیر