جیکب آباد ،چائلڈ میرج کے خاتمے پر ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے نوجوانوں اور ضلعی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سماجی تنظیم پیس بائی یوتھ کے زیر اہتمام کم عمری اور جبری شادیوںکے خاتمے کے لیے ایک ضلع سطح کا نوجوان، حکومتی مکالماتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں فوکل پرسن این جی اواسسٹنٹ مختار کار ٹھل ذوالفقار شاہ ،آغا سجاد،سول سرجن ڈاکٹر واجد حسین بھٹو،محکمہ سماجی بہبود کے نجم الدین نوناری ،محمد فاروق اورشوکت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو سرکاری اداروں کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز، مسائل اور سفارشات مؤثر طریقے سے سامنے رکھ سکیں،یہ مکالمہ نہ صرف نوجوانوں کو خود اعتمادی سے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ سرکاری محکموں کو زمینی حقائق سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔اجلاس میں ضلع جیکب آباد کے پانچ ہدفی یونین کونسلز کے یوتھ CEFM چیمپئنز اور ضلعی سطح کے اہم سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹیم لیڈر سجاد علی نے کہا کہ نوجوان جب اپنی آواز حکومتی سطح پر بلند کرتے ہیں تو یہ ایک پائیدار تبدیلی کی بنیاد بنتی ہے۔ آج کا مکالمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان، شراکت داری کے ذریعے پالیسی سازی میں بھی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
تلہار،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نجی و سرکاری اسپتالوں میں رش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت)تلہار شہر اور گردونواح کے علاقوں میں موسم سرما کی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوچکی ہیں ٹھنڈ میں اچانک سے اضافے کی وجہ سے شہر میں نزلہ، زکام، کھانسی، اور بخار کے امراض میں اضافہ ہوگیاہے اور سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کا رش نظر آرہا ہے اس حوالے روزنامہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر نثار علی خواجہ نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار ہونا معمول کی بات ہے ایسے موسم میں احتیاط کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے شہریوں کو چاہیے کہ ٹھنڈا پانی کا استعمال مکمل طور پر بند کردیں ہاتھوں کانوں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں گرم مشروبات کا استعمال کریں۔