نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں، راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لیے وہ منبر و محراب کے ذریعے محرم الحرام میں امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت، یکجہتی، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں۔ علماء معاشرے میں اخوت و بھائی چارے اور روادری کو فروغ دیں۔ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لیے وہ منبر و محراب کے ذریعے محرم الحرام میں امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت، یکجہتی، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں برطانیہ سے آئے معروف روحانی پیشواء صاحبزادہ پیر سید محمد احسن شاہ نوشاہی قادری کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
دینی رہنماؤں نے علمی، تحقیقی، فقہی و فلاحی اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کرنیوالے میں قاضی عبدالغفار، صاحبزادہ پیر محمد حفیظ اظہر، مفتی محمد عمران حنفی، قاری محمد رفیق نقشبندی شامل تھے۔ وفد نے مفتی محمد حسین نعیمیؒ، شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہیدؒ کے مزارات پر حاضری بھی دی۔ وفد نے کمپیوٹر لیب، لائبریری ہال، مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔ پیر سید محمد احسن شاہ نوشاہی نے ادارے کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی دینی، ملی اور قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔مدارس فروغ تعلیم اور اصلاح معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخواہ کا اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح کردیا۔ اسلام اباد کے نجی مال میں تین روزہ گلوبل ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحتی کمپنیوں اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب کا افتتاح کیا۔(جاری ہے)
سینٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹورازم کو فروغ مل رہا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ایک پازیٹو کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندھیرے سے اجالے کی طرف جارہا ہے ترقی کے اس سفر میں ہم سب نے مل کر کام کرنا ہوگا۔