اسرائیلی فوج کیخلاف نعرے لگانے پر برطانوی گلوکاروں کے امریکی ویزے منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
برطانیہ میں ایک موسیقی کے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی حکومت نے مشہور برطانوی میوزک بینڈ Bob Vylan کے اراکین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، ہفتے کو ہونے والے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں بینڈ کے گلوکار نے اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت کی۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ: "گلاسٹنبری میں نفرت انگیز تقاریر اور نعرے بازی کے بعد Bob Vylan کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ جو غیرملکی نفرت اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں، انہیں امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔"
برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے بھی تسلیم کیا کہ بینڈ کی پرفارمنس کے دوران لائیو نشریات روک دینی چاہیے تھیں۔ نشریات میں واضح طور پر گلوکار کو یہ نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا: "مرگ بر آئی ڈی ایف " "دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو کر رہے گا"۔
Yeaaaaah Bob vylan #FreePalestine pic.
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں فلسطینی حامی آوازوں پر دباؤ اور سنسرشپ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔