کوئٹہ:

محکمہ خزانہ بلوچستان نے مالی سال کے پہلے ہی دن 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے، جس سے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔ یہ فنڈز صحت، تعلیم، آبپاشی، سڑکوں، پینے کے پانی، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں تجویز کردہ منصوبوں کیلیے مختص ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مالی سال کے پہلے دن ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء کاغذی دعوؤں کا نہیں، عملی خدمت کا آغاز ہے، اب بلوچستان میں باتیں نہیں بلکہ بجٹ کے ہر روپے کا نتیجہ زمین پر نظر آئے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ثبوت دے دیا کہ نیت صاف ہو تو فیصلہ دنوں میں نہیں، گھنٹوں میں ہوتا ہے، ترقیاتی فنڈز کا فوری اجراء صوبائی حکومت کی عوام سے وابستگی کا واضح پیغام ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ترقیاتی فنڈز

پڑھیں:

مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، بینچ مارک 100-انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس یا 2.05 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا، جو گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 24 ہزار 379 کی سطح پر تھا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • بلوچستان میں ترقیاتی دوڑ کا آغاز، نئے مالی سال کے ساتھ ہی 50 ارب روپے کے فنڈز جاری
  • بلوچستان: نئے مالی سال کا پہلا دن، 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری
  • مالی سال 25-2024ء میں ملکی معیشت نے ترقی کی رفتاربرقراررکھی
  • جون میں مہنگائی کی شرح 3سے 4فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
  • جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے: وزارت خزانہ
  • محکمہ خزانہ کے بجٹ تیارکرنیوالے ملازمین کیلئے اعزازیہ کی منظوری
  • ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کاری میں کمی: وزارتِ خزانہ کی ماہانہ معاشی رپورٹ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ