مون سون بارشیں: راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے پیشِ نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور محکمہ موسمیات نے 5 جولائی 2025 تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خاص طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔
واسا (واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی) راولپنڈی کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں میں نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 15.
واسا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن عمر فاروق نے وی نیوز کو بتایا کہ بارش کا زیادہ اثر گوالمنڈی کے اطراف علاقوں پر ہے، کیونکہ یہ نالہ لئی کا سب سے نچلا حصہ ہے۔ اگر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو آریا محلہ، جاوید کالونی، ملت کالونی، صادق آباد، ڈھوک کھبہ، اور ندیم کالونی کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نالہ لئی کی مکمل صفائی 30 جون تک مکمل کر لی گئی ہے، اور کٹاریاں کے مقام پر چونکہ نالہ کافی بلند ہے، اس لیے وہاں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔
مزید پڑھیں: آج سے 5 جولائی تک شدید بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے نے سیلابی خطرات سے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، مظفرآباد، کوئٹہ اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں (مری، گلیات، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا) میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر مون سون سیزن کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ:
* غیر ضروری سفر سے گریز کریں
* ندی نالوں کے قریب نہ جائیں
* نکاسی آب کے نظام کو صاف رکھیں
* مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں
* برقی آلات اور کرنٹ کے خطرے سے احتیاط کریں
اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر پانی بھرنے، کرنٹ لگنے اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے جیسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد این ڈی ایم اے راولپنڈی مون سون واساذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد این ڈی ایم اے راولپنڈی واسا ڈی ایم اے نالہ لئی
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں 5 تا 7 اکتوبر وقفے وقفے سے بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ بڑے دریاؤں بشمول جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیشگوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
خیبر پختونخوا کے چترال، ڈیرہ، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران تورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، تتہ پانی، گلگت، ہنزہ، اسکردو اور جگلوٹ اسکردو روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: مون سون کے دوران کتنی اموات اور کیا کیا نقصانات ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم و سڑکوں کی صورتحال کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں اداروں سے تعاون کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الرٹ جاری این ڈی ایم اے بارش طوفان لینڈ سلائیڈنگ