—فائل فوٹو

حافظ آباد میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کا پوتا جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد کے محلے بہاولپورہ میں مسلح ملزمان نے معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی افضل بیگ کے پوتے کو قتل کر دیا۔

جھنگ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 2 افراد قتل

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی  نے تعمیر   نو کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔  اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر مسجد کے مقام پر آنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کردی جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں، جنہوں نے سڑک بلاک کردی ہے اور گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک
  • کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
  • کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
  • محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
  • چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا
  • وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
  • کراچی: ہوائی فائرنگ سے جشن آزادی کی خوشیاں غم میں تبدیل، 3 افراد جاں بحق، 82 زخمی
  • کراچی؛ ڈیفنس میں کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرا زخمی
  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حافظ نعیم