Jasarat News:
2025-11-19@03:18:18 GMT

گردوں کے امراض سے بچاؤ کیلئے بہترین 11 قدرتی غذائیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گردے انسانی جسم کے نہایت اہم اعضا میں شمار ہوتے ہیں جو ہمارے خون کو فلٹر کر کے زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں۔

یہ بالکل ایسے ہی کام کرتے ہیں جیسے واٹر فلٹر پانی کو صاف کرتا ہے۔ گردے نہ صرف پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر معدنیات کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ ایسے ہارمونز بھی پیدا کرتے ہیں جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر دس میں سے ایک فرد گردوں کے دائمی مرض میں مبتلا ہوتا ہے، جس کی بڑی وجہ ناقص غذائی عادات اور غیر صحت مند طرز زندگی ہے۔ تاہم اگر ہم اپنی خوراک میں کچھ خاص غذاؤں کو شامل کریں تو گردوں کی صحت کو بہتر رکھا جا سکتا ہے۔ مچھلی جیسے کھانے جسم کو پروٹین کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز فراہم کرتے ہیں جو نقصان دہ چکنائی کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ بند گوبھی اور شملہ مرچ وہ سبزیاں ہیں جن میں پوٹاشیم کی مقدار کم اور فائبر، وٹامن سی اور وٹامن کے جیسے مفید اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو گردوں کے لیے مفید سمجھی جاتی ہیں۔

بلیو بیری ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف گردوں کو صحت مند بناتا ہے بلکہ ان کی مرمت میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر جسم میں ورم کو کم کرتے ہیں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک میں بھی وہ تمام اجزا پائے جاتے ہیں جو گردوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتے ہیں، تاہم گردے کے مریضوں کو انہیں ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ان میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت بخش فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو نہ صرف گردوں بلکہ دل، دماغ اور کینسر جیسے امراض کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ لہسن اور پیاز میں ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو گردوں کی صحت بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں کا خطرہ کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح گوبھی میں بھی وہ اجزا شامل ہوتے ہیں جو جسم میں موجود زہریلے مواد کو ختم کر کے گردوں کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

انڈوں کی سفیدی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے اور گردوں کے مریضوں کے لیے خاص طور پر مفید ہوتی ہے کیونکہ یہ پروٹین گردوں کو اضافی دباؤ ڈالے بغیر فراہم کیا جا سکتا ہے۔ سیب ایک اور مفید غذا ہے جس میں موجود فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مفید اجزا نہ صرف گردوں کو صحت مند رکھتے ہیں بلکہ کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ یہ تمام معلومات طبی تحقیقات پر مبنی ہیں، تاہم کسی بھی قسم کی تبدیلی یا علاج سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گردوں کے گردوں کو ہوتے ہیں کرتے ہیں میں بھی ہیں جو

پڑھیں:

میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ جو میرے والد کی غلطیاں تھیں، وہ میں نہیں دہراؤں گا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے، میرے والد کا رویہ میرے ساتھ بہت زیادہ خراب تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھتے ہوں لیکن میرے لیے وہ ٹھیک نہیں تھا۔

اداکار کے مطابق ان کے والد کے رویے نے انہیں متاثر کیا ہے، جس کی بنیاد پر ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا جو رویے میرے ساتھ تھا، میں ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتا تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسی بنیاد پر میں اپنی بیٹی کے لیے ایک بہتر والد بننا چاہتا ہوں۔

عثمان مختار کا کہنا ہے کہ اگر وہ (والد) ویسے نہیں ہوتے تو آج میں جیسا ہوں ویسا نہیں ہوتا، میں اپنی بیٹی کے لیے ایسا نہیں سوچتا اس کی اتنی فکر نہیں کرتا۔ بچپن میں پیش آنے والے واقعات انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے خود کو ایک وہیمی باپ قرار دیا اور کہا کہ بیٹی کے پیدا ہونے سے قبل ہی میں ڈاکٹر کے کلینک پہنچ گیا تھا تاکہ یہ جان سکوں کہ جب وہ پیدا ہوجائے گی تو اسے کس طرح کی ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی، طبی طور پر اس کا خیال کس طرح رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟
  • اگر انتخاب مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ ہوتے تو مزید سیٹوں پر فتح حاصل ہوتی، مایاوتی
  • ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں, سعد رفیق
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
  • جسمانی امراض سے بچاؤ آپ کے اپنے ’’ہاتھوں‘‘ میں ہے
  • ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سےخواتین میں آنت کے کینسر کے خطرات
  • الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کثرت، خواتین میں آنتوں کا کینسر بڑھنے کا انکشاف
  • میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار
  • خیبرپی کے : ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں : فیصل کنڈی