اسرائیلی آبادکاروں کے حملے منظم تشدد اور امتیازی پالیسی کا نتیجہ ہیں، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رام اللہ:اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ مہلک حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں “منظم اور امتیازی قانون نافذ کرنے کے ایک واضح نمونے” کا حصہ قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان ثمین الخطیب نے کہا ہے کہ یہ واقعات معمولی نہیں بلکہ ایک واضح تسلسل کا حصہ ہیں جس میں اسرائیلی قابض افواج فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق 25 جون کو درجنوں مسلح اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ اور نابلس کے کئی دیہات پر منظم حملے کیے، جن میں فلسطینی گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور براہ راست گولیاں چلائی گئیں،رام اللہ کے قریب ایک گاؤں میں ہونے والے حملے کے دوران تین فلسطینی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوئے جبکہ کم از کم چھ دیگر افراد کو بھی گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔
ثمین الخطیب نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی ہلاکتوں سے متعلق ٹریکنگ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مزید سات فلسطینی، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اسرائیلی فورسز یا آبادکاروں کے ہاتھوں مارے گئے۔
خیال رہےکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فورسز اور غیر قانونی آبادکاروں کے حملوں میں مغربی کنارے میں کم از کم 986 فلسطینی شہید اور 7,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 2023 میں بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تمام یہودی بستیوں کے خاتمے اور انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔
اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان حملوں پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے موثر اور عملی ردعمل دے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آبادکاروں کے اقوام متحدہ رام اللہ
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی پر اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کروں گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جلد جنگ بندی کی امید ظاہر کردی۔
انہوں نے فلوریڈا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر اسرائیلی وزیر اعظم سے نتیجہ خیز بات کریں گے، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت یہ معاملہ حل ہو جائے گا، ہم یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں۔